Daily Roshni News

میسی نے کلب چھوڑ دیا

دنیائے فٹبال کے مایہ ناز پلیئر لیونل میسی نے پی ایس جی کلب کو خیرباد کہہ دیا۔

ارجنٹائن کے عظیم فٹ بال لیونل میسی دو سال کلب میں رہنے کے بعد سیزن کے اختتام پر پیرس سینٹ جرمین (PSG) چھوڑ دیں گے۔

کوچ کرسٹوف گالٹیر نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہفتہ کو کلرمونٹ کے خلاف میسی آخری میچ کھیلیں گے۔ میسی کا معاہدہ جون کے آخر میں ختم ہو رہا ہے۔

یہ اقدام دو سال کے معاہدے پر بارسلونا سے فرانسیسی دارالحکومت منتقل ہونے کے بعد سامنے آیا ہے۔ اس سیزن کے تمام مقابلوں میں پی ایس جی کے لیے میچی نے 21 گول اور 20 اسسٹ کیے۔

PSG's Lionel Messi kicks the ball during the French League One soccer match between Strasbourg and Paris Saint Germain at Stade de la Meinau stadium in Strasbourg, eastern France

میسی نے دسمبر میں ہونے والے قطر ورلڈ کپ میں ارجنٹائن کی عالمی چیمپئن شپ میں قیادت کی اور ریکارڈ سات بیلن ڈی آر ایوارڈز بھی اپنے نام کیے۔

پی ایس جی کے ساتھ 2021-22 اور 2022-23 کے سیزن میں لیگ 1 کا ٹائٹل جیتا اور جولائی 2022 میں فرانسیسی سپر کپ بھی اپنے نام کیا۔

گیلٹیر نے کہا کہ مجھے فٹ بال کی تاریخ کے بہترین کھلاڑی کی کوچنگ کا اعزاز حاصل ہوا یہ پارک ڈیس پرنسز میں میسی کا آخری میچ ہوگا اور مجھے امید ہے کہ ان کا پرتپاک استقبال کیا جائے گا۔

Loading