Daily Roshni News

میلادالنبیﷺْ 2023کی بابرکت روحانی تقریب مراقبہ ہال ہالینڈ کے زیر اہتما م ہو گی۔

میلادالنبیﷺْ 2023کی بابرکت روحانی تقریب

پندرہ اکتوبر کو مراقبہ ہال ہالینڈ کے زیر اہتما م ہو گی۔

حافظ معظم ساہی (فرانس ) خصوصی نعت خوانی کریں گے۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل۔۔۔نمائند ہ خصوصی) علمی  ، ادبی روحانی سلسلہ عظیمیہ  کے نیٹ ورک مراقبہ ہال ہالینڈ کے نگران حاجی محمد جاوید عظیمی کی زیر صدارت سالانہ میلادالنبیﷺ کی پروقار روحانی تقریب بروز اتوار پندرہ اکتوبر کو دن دو بجے بعد نماز ظہر پاکستان اسلامک اینڈ کلچرل  سینٹر دی ہیگ میں عقیدت و احترام سے منعقد ہو گی۔اس بابرکت تقریب میں خصوصی شرکت کے لئے معروف ثناء خوان ِ رسول ﷺ فرانس سے تشریف  لا رہے ہیں اور مذکورہ پروگرام میں خصوصی نعت خوانی کریں گے جبکہ خصوصی خطاب علامہ غلام مصطفےٰ نقشبندی  اور حاجی سرفراز عطاری (ولندیزی) ڈچ زبان میں میلاد النبیﷺ کی اہمیت کو بیان فرمائیں گے۔ متذکرہ پروقارتقریب کے  چیف کوآرڈینیٹر میاں عاصم محمود ہیں سفارتخانہ پا کستان دی ہیگ سے ڈپٹی ہیڈ آف مشن محمد واصف اور کمرشل کو نسلر محمد رضوان راؤ شرکت فرمائیں گے۔ اس بابرکت تقریب میں شرکت کے لئے پاکستان کمیونٹی کے معزز خواتین و حضرات کو دعوت خاص دی جاتی ہے۔پروگرام کے اختتام پر حاضرین کی تواضع لنگر محمدی سے کی جائے گی۔مزید  تفصیلات کے لئے خبر کے ساتھ دیئے گئے پوسٹر کا مطالعہ کریں۔

Loading