Daily Roshni News

میلاد النبیٰﷺ ،پروقار بابرکت تقریب کا انعقاد لاہور ریسٹورنٹ لاکورنیو میں تزک و احتشام سےکیا گیا۔

پیرس، میلاد النبیٰﷺ   ،پروقار بابرکت تقریب کا انعقاد

لاہور ریسٹورنٹ لاکورنیو میں تزک و احتشام سے

کیا گیا ، محبان رسولﷺ کی کثیر تعداد میں شرکت۔۔۔

فرانس (ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔نمائندہ خصوصی۔۔۔منیراحمد ملک) ماہ ربیع الاول کے آغاز کے ساتھ ھی فرانس بھر میں پوری دنیا کی طرح  محافل میلاد النبی صل اللہ علیہ والہ وسلم کا اہتمام شروع کر دیا گیا-   اس سلسلے میں  مختلف مساجد اور مراکز میں عاشقان رسول اللہ صل اللہ علیہ والہ وسلم  نے  اپ کی پیدائش کی خوشی کا جشن منانے کا سلسلہ شروع کر دیا ھے –  –  اس سلسلے میں  ہر سال کی طرح  اس سال بھی حسب روائت      ڈائیریکٹر لاھور ریسٹورنٹ لاکورنیو  چوھدری عدیل گوندل  نے اپنے ریسٹورنٹ میں ایک پروقار محفل کا انعقاد کیا- اس  محفل کو سینئر صحافی ملک منیر احمد نے آرگنائز کیا-  دیگر ساتھیوں میں شاھد گوندل – سید شاہ زیب ارشد- راجہ سلطان محمود- چوھدری شہزاد  طاہر للہ نے اس تقریب میں اپنا بہترین تعاون پیش کیا- ڈی جے رضوان  نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا-    اس تقریب میں  پاکستان سے آئے ھوئے  نامور اور مشہور نعت خواں حضرات۔   شہباز حسین سمیع عرف پولیس والا اور محمد علی جرال نے خصوصی شرکت کی-  لاھور ریسٹورنٹ لاکورنیو میں ان کی آمد پر چوھدری عدیل گوندل اور ملک منیر احمد نے ان کا پھولوں کے گلدستوں کے ساتھ گرمجوشی سے استقبال کیا- تقریب میں ادارہ منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے صدر راجہ بابر حسین- اور ڈائیریکٹر ادارہ منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس علامہ حسن میر قادری نے خاص طور پر شرکت کی-  نقابت کے فرائض   طاہر عباس گورائیہ نے ادا کئے- تلاوت کلام پاک حاجی الطاف نے پیش کی- پروگرام کے آغاز میں  پیرس کے ابھرتے ھوئے نوجوان اور خوبصورت انداز میں پڑھنے والے نعت خواں  دانش بھٹی نے اپنا کلام پیش کر کے خوب داد وصول کی-  ذوالقرنین اور شکیل قادری نے بھی سرور کائنات صل اللہ علیہ والہ وسلم کے حضور ھدیہ سلام پیش کیا-    شہباز سمیع نے اپنی  خوبصورت آواز میں نعت رسول مقبول صل اللہ علیہ والہ وسلم  پیش کیں اور حاضرین سے خوب داد وصول کی- انہوں نے  مختلف کلام پیش کئے اور سامعین کے دلوں کو عشق نبی کریم صل اللہ علیہ والہ وسلم سے منور کردیا – بعد میں انہوں نے  اپنا مشہور کلام۔ ماں۔  پیش کرکے سننے والوں کو آبدیدہ کردیا – محمد علی جرال  نے آقائے دوجہاں  رسول مقبول صل اللہ علیہ والہ وسلم کی خدمت میں  دلسوز آواز میں نذرانہ عقیدت پیش کرکے حاضرین کو مسحور کردیا –  اس تقریب میں پاکستانی کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور وہ بڑے پرجوش انداز میں نعت خواں حضرات کو داد دیتے رھے –  محفل میں وقتا فوقتا  نعرہ تکبیر۔ نعرہ رسالت اور نعرہ حیدری کی صدائیں گونجتی رھیں-   بعد میں محمد علی جرال نے منقبت اھل بیت پڑھ کر محفل کو لوٹ لیا- سامعین کھڑے ھو کر اور ہاتھ بلند کرکے دونوں نعت خواں حضرات کو داد دیتے رھے –       انہوں نے خصوصی طور پر  چوھدری محمد عدیل گوندل اور ملک منیر احمد کا اس بہترین محفل منعقد کرنے پر ان کو مبارکباد پیش کی اور ان کا شکریہ ادا کیا- علامہ حسن میر قادری نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ محافل عشق محمد  صل اللہ علیہ والہ وسلم کو چار چاند لگا دیتی ہیں- ان کا کہنا تھا کہ اللہ تعالٰی نے کہا کہ اے محمد صل اللہ علیہ والہ وسلم  میں آپ کو  اتنا عطا کروں گا کہ آپ خوش ھو جائیں گے اور پوری دنیا میں قیامت تک ورفعنا لک ذکرک کا ڈنکا بجتا رھے گا-   بعد میں شہباز سمیع اور محمد علی جرال نے سرور کائنات  محمد الرسول اللہ کی خدمت میں سلام کا نذرانہ پیش کیا  علامہ حسن میر قادری نے دعا مانگی۔    12 ربیع الاول کا کیک کاٹا گیا اور بعد میں مہمانوں کو پرتکلف عشائیہ دیا گیا۔                        رپورٹ منیر احمد ملک بیورو چیف پیرس فرانس

Loading