Daily Roshni News

میلاد النبیٰﷺ کی بابرکت تقریب، فرینڈآف اور روشنی فورم کے ممبر میاں آفتاب نے شاندار انتظام و انصرام کیا۔

ہالینڈ، میلاد النبیٰﷺ کی بابرکت تقریب، فرینڈآف روشنی فورم کے

ممبر میاں آفتاب نے شاندار انتظام و انصرام کیا

فورم کے ممبران اور دیگر حضرات کی بھر پور شرکت

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل۔۔۔ رپورٹ ۔۔۔جاوید عظیمی ۔۔۔ عکاسی – چاند ملک ) ربیع الاول کے بابرکت مہینے میں خاتم الانبیاء سید المرسلین حضرت محمد مصطفیٰ ﷺکی اس دنیا میں تشریف آواری کی خوشی میں عاشقان رسول اللہ تعالیٰ کا شکر بجالانے کے لئے میلاد النبی ﷺ کی  تقریبات کا اہتمام عقیدت و احترام سے کرتے ہیں گزشتہ دنوں بروز ہفتہ 30 اگست 2025 کو کمیونٹی سینٹر دی ہیگ میں ہفتہ وار بیٹھک  میں فرینڈز آف روشنی فورم کے ممبر میاں آفتاب کا نے میلاد النبیﷺ کی بابرکت تقریب کا انتظام و انصرام کیا۔مذکورہ تقریب کا آغاز جاوید بٹ پیارا نے تلاوت قرآن

سے کیا، جبکہ بارگاہ رسالت مآبﷺ میں  خادم حسین بٹ نے نعت شریف پیش کر کے محبت کا اظہار کیا ۔ محمد جاوید عظیمی نے حاضرین محفل سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ رسول محتشمﷺ پر گیاره گیاره مرتبہ درود شریف پڑھیں پھر دعا کرتے ہیں۔ بعد ازاں جاوید عظیمی نے اجتماعی دعا میں میزبان اول میاں آفتاب، حاضرین محفل کی صحت و تندرستی، زندگی میں خیر و برکت کی اور پاکستان میں موجودہ سیلابی صورتحال سے پریشان حال پاکستانی بہنوں ، بھائیوں کے لئے بارگاہ الہی میں خصوص مناجات پیش کیں۔ تقریب کے اختتام پر میاں آفتاب کی جانب سے حاضرین کی تواضع لذیذ عمدہ کباب ، سموسوں ، مٹھائی اور گرما گرم پاکستانی  دودھ پتی سے کی گئی۔ یاد رہے میلاد النبیٰﷺ کی بابرکت تقریبات کے انعقاد کا سلسلہ ہالینڈ  بھر کی مساجد اور اسلامی مراکز میں تواتر کے ساتھ روزانہ کی بنیاد پر جاری و ساری ہے ۔

Loading