Daily Roshni News

میلاد النبی ﷺمرکزی تقریب زیر اہتمام کمیونٹی سینٹر دی ہیگ۔

میلاد النبی ﷺمرکزی تقریب زیر اہتمام کمیونٹی سینٹر دی ہیگ

علامہ فاروق چشتی (برطانیہ) کا عشق رسول سے معمور خطاب

قاری علی محمد قادری نے نعتوں کے گلدستے پیش  کئے۔

راجہ جاوید کی جانب سے لنگر محمدی پیش کیا گیا ۔۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل۔۔۔ رپورٹ ۔۔۔ محمد جاوید عظیمی — عکاسی — جاوید بٹ پیارا )ربیع الاول کے بابرکت مہینے کی نسبت سے کمیونٹی سینٹر دی ہیگ میں بارہ روزہ محافل میلادالنبیﷺ کا انعقاد روزانہ کی بنیاد پر باقاعدگی سے کیا جارہا ہے اس سلسلے میں بروز اتوار پندرہ ستمبر 2024  میلاد النبی کی مرکزی تقریب منعقد کی گئی۔ مذکورہ با برکت تقریب کا آغاز اللہ تعالٰی کی آفاقی  آخری مقدس کتاب قرآن مجید کی تلاوت سے کیا گیا ۔ یو کے سے تشریف لائے ہوئے مہمان قاری علی محمد قادری ( تکبیر ٹی وی فیم  نے اپنی محبت بھر ی آواز میں بارگاہ رسالت مآبﷺ میں نعتوں کی صورت میں پھولوں کے گلدستے پیش کئے

علامہ حافظ محمد فاروق چشتی (نور ٹی وی یو کے ) نے اپنے علمی اور محبت رسول سے معمور خطاب میں اپنی والہانہ عقیدت کا اظہار کرتے ہوئے  نبی رحمت ﷺکے روشن القابات پر تفصیلی روشنی ڈالی ۔ خطاب کے دوران ایک موقعہ پر پیر نصیر الدین نصیر گولڑویؒ کا عشق و محبت میں ڈوبا ہوا شعر پڑھا۔

مصطفے  ٰوالوں کے انداز نرالے ہوں گے

 قبر میں اب تو اجالے ہی اجالے ہوں گے

 مسجد کی فضا   نعرےتکبیر نعرے رسالت سے گونج اٹھی ۔ علامہ محمد فاروق چشتی نے اپنے محبت بھرے خطاب میں مزید کہا کہ حضورﷺتین مقامات پل صراط ، میزان اور حوض کوثر پر موجود ہوں گے۔اور اپنے غلاموں سے ان مقامات پر ملاقاتیں بھی کریں گے۔ ایک موقعہ پر انہوں کہا کہ سوال بنتا ہے کہ نبی رحمت اپنے عشاق کو کیسے پہچانے گے تو عرض ہے درود شریف کی خوشبو سے آپ پہچان جائیں گے کہ یہ میرے ہیں ۔ خطاب کے دوران علامہ فاروق چشتی نے مدعو کرنے پر میزبان اول راجہ جاوید اقبال اور ان کے معاونین کا صمیم قلب سے شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کے حق میں دعائیہ کلمات بھی ادا کئے

مرکز کی جامع مسجد کے امام و خطیب علامہ حافظ غلام مصطفیٰ نقشبندی مجددی نے تقریب کے شرکاء  کا  شرکت کرنے پرتہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ درود و سلام کے بعد اجتماعی دعا میں حاضرین اور بلخصوص آج کے میزبان راجہ جاوید اقبال جو مرکز کے صدر بھی ہیں ان کی صحت و تندرستی ، زندگی اور خیر و برکت کے لئے بارگاہ الہی میں خصوصی مناجات پیش کی گئیں۔ پروگرام کے اختتام پر راجہ جاوید کی جانب  سے حاضرین کی تواضع  لنگر محمدی سے کی گئی۔ یادر ہے متذکرہ تقریب کی خصوصی کوریج کے لئے آن لائن اردو اخبار ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل کے چیف ایڈیٹر محمد جاوید عظیمی اور جاوید بٹ پیارا نے محنت شاقہ سے اپنے فرائض سر انجام دیئے ۔

Loading