Daily Roshni News

میلاد النبی ﷺکی بارہ روزہ بابرکت تقریبات کا تسلسل روزانہ کی بنیاد پر جاری۔۔

ہالینڈ، میلاد النبی ﷺکی بارہ روزہ بابرکت تقریبات کا

تسلسل روزانہ کی بنیاد پر جامع مسجد فرید الاسلام  ایمسٹرڈیم میں

اپنی پوری آب و تاب سے جاری و ساری ہے۔۔۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔جاوید عظیمی )خاتم الانبیاء سید المرسلین، احمدمجتبےٰ محمد مصطفےٰﷺ کی اس دنیا میں تشریف آوری تمام محبان رسول اور عاشقان رسول کے لئے باعث راحت و قلب و جاں ہے۔ اللہ تعالٰی کے  محبوب مکرم ﷺکی ولادت پاک کی نسبت  سے ماہ ربیع الاول کو بھی تکریم مل گئی۔جیسے ہی  اس  ماہ مبارک کا آغاز

ہوتا ہے عشاقان رسول کے دل باغ باغ ہو جاتے ہیں۔ ہر جانب  مسرت و انبساط کی کیفیت میں سرکار دوعالم کے گیت  گائے جاتے ہیں ۔اس سلسلے میں محبان رسول  اپنی مساجد اور اسلامی مراکز کو برقی قمقوں  سے سجانے کے ساتھ اپنے قلوب و اذہان کو بھی محبت رسولﷺ سے منور کر لیتے ہیں۔ جامع مسجد فرید الاسلام ایمسٹر ڈیم کی انتظامیہ ہر سال ربیع الاول کے مبارک مہینے میں میلاد النبیﷺ کی تقریبات کا انعقاد کرتی ہے۔ امسال  میلاد النبیﷺ کی بابرکت تقریبات بروز بدھ چارستمبر 2024 سے منعقد ہو رہی ہیں جو اتوار پندرہ ستمبر تک روزانہ کی بنیاد پر جاری رہیں  گی۔صوفی الحاج عبد الستار نورانی کی زیر صدارت ہونے والی ان تقریبات میں  مولانا محمد رفیق روشن علی قادری، مولانا حافظ محمد سجاد برکاتی ، اور الحاج ڈاکٹر نور سعید الہ دین قادری اپنے اپنےمخصوص انداز میں رسول محتشمﷺ کے اوصاف حمیدہ پر روشنی ڈالنے کی سعادت حاصل  کریں گے ۔ مذکورہ مسجد کی انتظامیہ کی  جانب سے کمیونٹی کے حضرات کو ان تقریبات میں شرکت کے لئے دعوت خاص دی جاتی  ہے۔شرکت فرما کر نبی رحمت ﷺ سے قلبی وابستگی کا اظہار کریں ۔ مزید معلومات کے لئے دیئے گئے نمبر پررابطہ کر سکتے ہیں.

0642459518

Loading