میلاد مصطفےٰﷺ کی بارہ روزہ تقریبات کا پُر وقار تسلسل
کمیونٹی سینٹر دی ہیگ میں عقیدت و احترام سے جاری ہے۔
چوتھی تقریب کا بابرکت لنگر میاں عاصم محمود نے نذر کیا ۔
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔رپورٹ۔۔۔ محمد جاوید عظیمی۔۔۔ عکاسی ۔۔۔یا سر سعید اعوان ) اللہ تعالیٰ کے محبوب مکرم ، خاتم الانبیاء سيد المرسلین، باعث تخلیق کائنات ، احمد مجھے محمد مصطفےٰﷺ کے ولادت پاک کا ماہ ربیع النور اپنی پوری آب و تاب سے جاری و ساری ہے۔ عاشقان رسول محافل میلاد کی تقریبات کا انعقاد عقیدت و احترام سےکرنے میں مصروف عمل ہیں، مساجد اور اسلامی مراکز میں اس بابرکت مہینے اور میلاد النبی ﷺ کی مناسبت سے محافل کا سلسلہ جاری ہے۔ پاکستان اسلامک اینڈ کلچرل سینٹر دی ہیگ کی جامع مسجد کے زیر انتظام میلاد مصطفےٰﷺ کی بارہ روزہ پر وقار تقریبات کا تسلسل روزانہ کی بنیاد پر جاری وساری ہے۔ اس سلسلے میں چوتھی تقریب کا انتظام و انصرام معروف تاجر، سماجی شخصیت اور ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل کے مینجنگ ڈائریکٹر میاں عاصم محمود نے کرنے کی سعادت حاصل کی۔ مذکورہ مسجد کے امام و خطیب علامہ غلام مصطفے ٰنقشبندی مجددی نے باعث تخلیق کائنات ، خاتم الانبیاء سید المرسلین، احمد مجتبےٰ محمد مصطفےﷺ کے آخری نبی اور ختم نبوت پر اپنے مخصوص انداز میں مستند دلائل کے ساتھ علمی روشنی ڈالی جبکہ نبوت کا دعوی کرنے والے مکار ، عیار، جھوٹے اور لعنتی لوگوں کے خاتمے کے سلسلے میں خلیفہ اول حضرت ابو بکر صدیقؓ اور ان کے جاں نثاروں کی کاوشوں کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے پاکستان میں پارلیمنٹ کے پلیٹ فارم سے مرزا غلام احمد قادیانی کذاب کے نبوت کے دعوے کی بھرپور مذمت کے ساتھ ساتھ قادیانیوں کو کافر قرار دلوانے کے لئے اس وقت کے وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو شہید اور حضرت علامہ شاہ احمد نورانی صدیقی ؒ کی بھرپور کامیاب کاوشوں کاتذکرہ کرتے ہوئے انہیں صمیم قلب سے فخریہ سلام اور خراج تحسین بھی پیش کیا ۔ قبل ازیں بارگاہ رسالت مآب میں ندیم نصر، برکت بھٹی ، چوہدری قمر حسین نے نعتیں کے پیش کرنے کی سعادت حاصل کی جبکہ میاں مظفر حسین نے عارفانہ کلام پیش کیا ۔ مذکورہ تقریب کے اختتام پر میاں عاصم محمود کی جانب سے شرکاء کی تواضع لنگر محمدی سے کی گئی۔