Daily Roshni News

میلاد مصطفےٰ ﷺ کی بابرکت خصوصی تقریبات کا انعقاد

میلاد مصطفےٰ ﷺ کی بابرکت خصوصی تقریبات کا انعقاد

جامع مسجد غوثیہ ایمسٹرڈیم کے زیر اہتمام روزانہ کی بنیاد

پر کامیابی سے جاری و ساری ہے۔۔۔۔۔۔

نیدرلینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل۔۔۔نمائندہ خصوصی) رسول محتشم ﷺ اور اللہ تعالیٰ کے محبوب مکرم احمد مجتبےٰ محمد مصطفےٰﷺ کی اس دنیا میں تشریف آواری کی خوشی میں دنیا بھر کے عاشقان رسول ہر سال کی طرح امسال بھی محافل ِ میلاد النبیﷺ کا خصوصی اہتمام کرنے میں مصروف عمل ہیں۔ جامع مسجد غوثیہ ایمسٹرڈیم کے زیر اہتمام بروز ہفتہ سولہ ستمبر سے اٹھائیس ستمبرتک روزانہ کی بنیاد پر میلاد مصطفےٰﷺ کی بابرکت خصوصی تقریبات کے انعقاد کا تسلسل روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے اور ہر روز عاشقان رسول کے تعاون سے حاضرین  کی تواضع لنگرِ محمدی سے کی جاتی ہے۔ مذکورہ مسجد کی انتظامیہ کے مطابق یہ خصوصی تقریبات اٹھائیس  ستمبر تک بھرپور طریقے سے جاری و ساری رہیں گی۔

مزید معلومات کے لئے خبر کے نیچے دیئے گئے پوسٹر کا مطالعہ کریں۔

Loading