میڈم نورجہاں نے اگر زندگی میں کسی مرد سے عشق کیا تو وہ اعجاز درانی تھے،
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )الیاس راشدی اور آفاقی کے مطابق اعجاز سے نکاح کے بعد ہم نے ایک نئی نور جہاں دیکھی ، وہ بہت شائستہ ہوگئیں تھیں،
اعجاز کی خاطر انہوں نے اپنی انا تک کو روند ڈالا تھا
امورِ خانہ داری میں دلچسپی لینے لگی تھیں، اعجاز کے کپڑے خود استری کرتی تھیں ،کھانا خود بناتی تھیں،حتی کہ اعجاز کے جوتے تک خود پالش کیا کرتیں تھیں ، اعجاز کام سے باہر
جانے لگتے تو ہاتھ پکڑ کر گاڑی تک خود چھوڑ آتیں،
نمازیں پڑھتیں ، درباروں پر نیازیں تقسیم کرتیں ،وہ اعجاز کو لیکر بہت خوش تھیں ،محافل میں سب کے روبرو اعجاز کا ہاتھ تھام کر بیٹھ جاتیں ،
پھر جب اعجاز درانی، فردوس کے عشق میں گرفتار ہوئے تو نور جہاں نے اُن پر کڑی نظر رکھنے لگیں ، سیٹ پر کئی بار چھاپے لگاتیں ، اعجاز سے لڑتیں ،جھگڑتیں اور بعض مرتبہ انکے کاندھے پر سر رکھ کر رو دیتیں ،
انہوں نے اپنا گھر بچانے کی بہت کوشش کی مگر بے سود ۔۔۔۔(تحریر وتحقیق، عامرعزیزملک)