ناروے کے فنڈ نے اسرائیل سے تمام بیرونی سرمایہ کاری معاہدے ختم کرنے کا اعلان کردیا۔
ناروے کے 2 ٹریلین ڈالرمالیت کے خودمختار سرمایہ کاری فنڈ نے 11 اسرائیلی کمپنیوں سمیت اسرائیل سے تمام بیرونی سرمایہ کاری معاہدے ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
فنڈ نے ایسے اسرائیلی جیٹ انجن گروپ میں سرمایہ کاری کررکھی ہے جو لڑاکا طیاروں کی مرمت سمیت اسرائیلی فضائیہ کو کئی خدمات فراہم کرتا ہے۔
فنڈ کی جانب سے واضح کیا گیا کہ اُس کی اسرائیل میں سرمایہ کاری اب صرف اسٹاک مارکیٹ میں شامل چند کمپنیوں تک محدود رہے گی۔