Daily Roshni News

نامور صحافی عامر صدیق نے ہالینڈ کی معروف شخصیت کے اعزاز میں پُر تکلف ناشتے کا اہتمام کیا۔

آسٹریا، نامور صحافی عامر صدیق نے ہالینڈ کی معروف شخصیت ،

 تجزیہ نگار اور سینیئر صحافی جاوید عظیمی کے اعزاز میں

پُر تکلف ناشتے کا اہتمام کیا ، محبوب ترین دوست بھی شریک ہوئے۔

آسٹریا (ڈیلی روشنی نیوز انٹر نیشنل۔۔۔ نمائندہ خصوصی)گزشتہ روز بروز اتوار 25 مئی 2025 ہالینڈ کی نمایاں شخصیت، معروف تجزیہ نگار اور سینیئر صحافی محمد جاوید عظیمی کی آسٹریا کے شہر ویانا آمد پر نامور صحافی محمد عامر صدیق نے معزز مہمان کے اعزاز میں مقامی ریسٹورنٹ کے وسیع کشادہ ہال میں پُر تکلف ناشتے کا اہتمام کیا ۔ مذکورہ ناشتے میں شرکت کے لئے جاوید عظیمی تشریف لائے تو میزبان اول محمد عامر صدیق اور ان  کے قریبی محبوب ترین دوستوں محمد اظہر، شیخ وحید اور ریاض بلوچ  نے معزز مہمان کا پُرتپاک استقبال  کیا۔بعد ازاں تمام حضرات نے ناشتے کے لامتناہی سلسلے سے استعفادہ کیا۔ ناشتے کے دوران عامر صدیق نےاپنے دوستوں سے جاوید عظیمی کو متعارف کروایا ۔جاوید عظیمی نے معروف صحافی عامر صدیق کی صحافت کے میدان میں گرانقدر خدمات سرانجام  دینے پر  جن  کا تسلسل ہنوز جاری ہے خراج تحسین پیش کیا۔ آخر میں معزز مہمان نے میزبان اول عامر صدیق اور ان کے قریبی دوستوں کی محبتوں کا صمیم قلب سے شکریہ ادا کیا جبکہ اجتماعی دعا میں وطن عزیز پاکستان کی سلامتی ، بقا ، خوشحالی اور ترقیوں کے لئے دعائیہ کلمات ادا کئے۔

Loading