Daily Roshni News

نبی کریم ﷺ کو خواب میں دیکھنے کی تعبیر

نبی کریم ﷺ کو خواب میں دیکھنے کی تعبیر

ہالینڈ(یلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )مشہور مقمر اعظم امام محمد ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ علم وعمل کے اعتبار سے نہایت بلند مرتبہ، ارفع ، مقام اور اور انتہائی معتبر شخصیت کے مالک ہیں ۔ اللہ تعالیٰ نے آپ رحمتہ اللہ علیہ کو خواب کی تعبیر بیان کرنے کے خصوصی علم او رصلاحیت سے نوازا تھا۔ آپ نے جہاں لوگوں کے بے شمار خوابوں کی تعبیرات بتائیں وہیں خواب میں افضل الخلائق روح دو عالم جناب احمد مجتبی محمد مصطفی صل ال ایم کی ذات پاک کی زیارت کرنے کی تعبیرات بھی بیان کی ہیں ۔ جو کہ خواب میں دکھائی دینے والی حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مختلف حالتوں اور مختلف اداؤں کے اعتبار سے یوں ہیں۔ ہیں جس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو خواب میں دیکھا تو یہ بھلائی کی بشارت ہے اور اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ اچھے کام کرے گا۔ بشرطیکہ خواب میں کوئی ناگوار بات نہ ہوئی ہو اور اگر خواب میں کوئی ناگوار بات ہوئی تو دنیا میں تنگی سے دو چار ہوگا۔ ہیں اگر کسی نے خواب میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو خشک زمین پر دیکھا تو وہاں پر ہریالی آجائے گی۔

اگر کسی نے خواب میں حضور اقدس ﷺ کو خواب میں دیکھا اور آنحالیکہ وہ خود تکلیف و مصیبت نغم والم اور تنگی میں ہو تو اللہ تعالیٰ اُسے عافیت وراحت عطا کرے گا۔

اگر کسی نے سید نا محمد  ﷺ و خواب میں کسی صحن میں دیکھا تو اس گھر کو آگ نہیں لگے گی۔

اگر کسی نے سیدنا محمد عربی ﷺ کو ناقص الخلقت، بیمار، مردہ (نعوذ باللہ ) یا بدلی حالت میں دیکھا تو ان خوابوں میں اس کے لیے کوئی بھلائی نہیں ہے کیونکہ یہ خواب دیکھنےوالے کے دین میں نقصان اور کوتاہی کا ثبوت ہے۔

جس نے خواب میں دیکھا کہ سیدناآقا سرور کونین ﷺ اچھے لباس میں ہیں تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ آپ ﷺ کی امت دین اور دنیا دونوں میں اچھی ہے۔ اگر کسی نے آپ کی لی ایم کو خواب میں چلتے ہوئے دیکھا تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ آپ ایام امت کو جہاد کا حکم فرمارہے ہیں۔ اگر کسی نے خواب میں دیکھا کہ سرکار دو عالم ملی ایام حج ادا کر رہے ہیں تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ خواب دیکھنے والا حج کرے گا۔ اگر کسی نے خواب دیکھا کہ پیارے آقا ﷺ خطبہ دے رہے ہیں تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی امت آپ ﷺ کی اطاعت کرے گی۔ اگر کسی نے خواب میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو کوئی چیز کھاتے ہوئے دیکھا تو اس کا مطلب یہ ہوگا کہ آپ ﷺ اُمت کو ادا ئیگی زکوة کی تلقین فرمارہے ہیں ۔

اگر کسی نے خواب میں دیکھا کہ نبی اکرم ﷺ آئینہ دیکھ رہے ہیں تو مطلب یہ ہوگا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اُمت کوامانت کے ادا کرنے پر ابھار رہے ہیں۔

اگر کسی نے خواب میں دیکھا کہ حضور اقدس ﷺ نے اسے اپنا کپڑا پہنایا، یا انگوٹھی دی، یا تلوار دی یا ایسی کوئی چیز عطا فرمائی تو اس خواب کی تعبیر یہ ہوگی کہ اگر اسے ملک ملے گا تو بڑا ا ملے گا۔ دین کی سمجھ ملے گی تو بڑی ملے گی ۔ عبادت کا ذوق و شوق ملے گا تو بہت زیادہ ملے گا۔ (حوالہ: تعبیر ارد یا ۔۔ باب سوم)

بشکریہ ماہنامہ  درود شریف کے مشاہدات نومبر2022

Loading