Daily Roshni News

نزولِ حقیقت۔۔۔

خوشی آنسو بہانے کا__ بہانہ ڈھونڈ لیتی ھے۔

خطا، اشکِ ندامت کا __خزانہ ڈھونڈ لیتی ھے۔

جفاوں کا عدالت میں ___مقدمہ پیش ہوتے ہی،

وفا اپنے لئے___ خود تازیانہ ڈھونڈ لیتی ھے۔

ہماری بُھول کی تاریخ ___دُنیا سے پُرانی ھے،

یہ تو جنت میں بھی گندم کا دانہ ڈھونڈ لیتی ھے۔

بھروسہ جن میں نا ہو، وہ سدا مغلوب رہتے ہیں،

فتح دُشمن کے پہلو میں ٹھکانا ڈھونڈ لیتی ھے۔

وہ لٙو کہ جس میں جل کر خاک ہو جانے میں عظمت ھے،

شمع پروانوں کی خاطر___ روزانہ ڈھونڈ لیتی ھے۔

چمن سے اُن پرندوں کو غرض باقی نہیں رہتی،

قفس میں جن کی پرواز، آشیانہ ڈھونڈ لیتی ھے۔

سیاست کی بلا نوشی بیاں کیسے کروں تم سے،

یہ ناگن اپنے ہی بچوں میں کھانا ڈھونڈ لیتی ھے۔

وہیں کوئی ___شکستہ دل تڑپتا پایا جاتا ھے،

جہاں نظرِ کرم تیری____ نشانہ ڈھونڈ لیتی ھے۔

مکافاتِ عمل____ یارب تیری سچی عدالت ھے،

جہاں ہر روح، عدلِ___ مُنصفانہ ڈھونڈ لیتی ھے۔

جہاں نقشِ قدم عاشق___ تیرے محبوب کا پائے،

وہیں”‘ راضی”” فقیری آستانہ___ ڈھونڈ لیتی ھے۔

نزولِ حقیقت۔۔۔🙏

Loading