Daily Roshni News

نعت رسول مقبولﷺ۔۔۔شاعر۔۔۔عاکف غنی

نعت رسول مقبولﷺ

شاعر۔۔۔عاکف غنی

(فرانس)

کیا خوب کرم مجھ پہ مرے رب کا ہوا ہے

اک غنچہ ہتھیلی پہ دعاؤں کا کھلا ہے

آنکھوں میں مرے نور ہے ایمان کا و اللہ

اور دل میں مرے عشقِ محمد کی ضیا ہے

ہے گنبدِ سر سبز کا فیضان یہ دیکھو

رحمت سے مرے رب کی مرا باغ ہرا ہے

صد شکر کہ امت سے ہوں میں ایسے نبی کی

ہر اک کے لئے منبعِ رحمت  جوبنا ہے

اغیار نے ہر سمت سے گھیرا ہے ہمیں  یوں

 امت کا ہر اک فرد مصائب میں گھرا ہے

ہے عشقِ محمدتو کوئی خوف ہمیں کیا

اس عشق میں جو زخم ملا، پھول بنا ہے

سامان ہوا روح کی تسکین کا میری

ہونٹوں پہ مرے  صلِ علٰی  جب سے سجاہے

عاکف غنی (پیرس) فرانس

Loading