Daily Roshni News

نعت رسول مقبولﷺ۔۔۔شاعر۔۔۔۔ناصر نظامی

لاج رکھنامیری، سرکار، مدینے والے
آپ امت کے ہیں، غم خوار، مدینے والے

کر لو منظور، میرے دل کی عائیں آقا
بخش دو، میرے گناہ، میری خطائیں آقا
ہم ہیں رحمت کے، طلب گار، مدینے والے

سارے نبیوں سے ہے، رتبہ تیرا، عالی آقا
سب نبی، آپ کے در کے ہیں، سوالی آقا
آپ نبیوں کے ہیں،سردار، مدینے والے

اپنے انوار کی، تنویر، دکھا دو آقا
حوض کوثر کا، ہمیں جام پلا دو آقا
آپ دو جگ کے ہیں، مختار،مدینے والے

آپ  کے در کی نظامی نے ہے گدائی کی
نبی کے نام کی، ہر دم، مدح سرائی کی
میری قسمت بھی دو، سنوار، مدینے والے

ناصر نظامی
ایمسٹرڈم ہالینڈ

Loading