Daily Roshni News

نمکین غزائیں زیادہ پسند کرنے  والوں کے لئیے ایک خوشخبری ۔۔  ۔ تحریر۔۔۔سہیل افضل

نمکین غزائیں زیادہ پسند کرنے  والوں کے لئیے ایک خوشخبری

تحریر۔۔۔ سہیل افضل

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔ نمکین غزائیں زیادہ پسند کرنے  والوں کے لئیے ایک خوشخبری ۔۔  ۔ تحریر۔۔۔سہیل افضل )

 کچھ سائنسی سٹڈیز کے مطابق ہم لوگ اب زیادہ آپنی خوراک کے اندر نمک کے اثر کو بھی کم کر سکتے ہیں قدرتی طور پر اگر ہماری خوراک کے اندر زیادہ پوٹاشیم ہم لوگ شامل کر لیں تو۔۔۔

 اگر ہم لوگ آپنی ڈائٹ کے اندر پوٹاشیم کو بڑھا دیں تو ہم لوگ زیادہ نمک کے منفی اثر کو قدرتی طور پر کم کر سکتے ہیں۔ اس کے لئیے پھر ہمیں اس کی مقدار کو آپنی خوراک میں بھی کم کرنے کی ضرورت نہیں خصوصی طور پر کھانے کا بہتر ذائقہ تیار کرتے وقت یا بعض اوقات ہمیں یہ کرنا پڑتی ہے ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق جب کسی کو زیادہ بلڈ پریشر یا دل کی بیماری کا سامنا ہوتا ہے۔۔

اس بات کو تو ہم سبھی جانتے ہیں کے زیادہ نمک کھانے سے بلڈ پریشر بڑھتا ہے، دل کی بیماریاں یا فالج پڑھنے کے چانسز بھی بڑھ جاتے ہیں لیکن اگر ہماری ڈائٹ میں پوٹاشیم زیادہ ہو تو جورج انسٹیوٹ آف گلوبل ہیلتھ سڈنی آسٹریلیا کے مطابق اس بات میں کوئی شق نہیں کے پوٹاشیم ہمارے بلڈ پریشر کو کم کرتا ہے۔ اس سے پھر دل کا دورہ پڑھنے کے چانسز بھی خود بخود کم ہو جاتے ہیں۔

اس حوالے سے ماضی میں بھی کافی سٹڈیز ہو چکی ہیں۔ اگر ہم لوگ زیادہ پوٹاشیم کھائیں تو ہمیں بلڈ پریشر کا مسئلہ کم ہوتا ہے بلکہ وہ لوگ جو زیادہ نمک کھاتے ہیں اگر اس کے ساتھ ساتھ زیادہ پوٹاشیم بھی کھائیں تو ان کا بلڈ پریشر بھی نہیں بڑھتا۔ بلکہ یہ آضافی ہماری خوراک کے اندر نمک کی مقدار کو بھی قدرتی طور پرضائع کر دیتی ہے۔

پوٹاشیم زیادہ کن چیزوں کے اندر ہوتی ہے؟ یہ زیادہ تر پھلوں اور تازہ سبزیوں کے اندر ہوتی ہے۔ کیلے کے اندر بھی پوٹاشیم کافی مقدار میں موجود ہوتی ہے اس کے علاوہ بینز، مٹر، خشک میوہ جات اور سبز پتوں والی سبزیاں جیسے  پالک وغیرہ کے اندر بھی یہ کافی مقدار میں موجود ہوتی ہے۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے وہ اب پوٹاشیم کی زیادہ مقدار والا نمک استعمال کرنے کا سوچ رہے ہیں یونیورسل لیول پر۔ بلکہ اس کے لئیے بڑھی بڑھی خوراک والی کمپنیوں اور ریسٹورنٹ وغیرہ کو بھی کہا جا رہا ہے کے وہ سوڈیم کلورائیڈ کی بجائے پوٹاشیم کلورائیڈ والا نمک استعمال کریں بلکہ ایسا کرنے سے یونیورسلی ہر سال 60 سے 70 لاکھ لوگوں کو فالج یا ہارٹ اٹیک سے بچایا جا سکتا ہے اور یہ نمک عام نمک سے قیمت میں بھی کچھ زیادہ مہنگا نہیں ہو گا۔۔۔

تحریر: سہیل افضل

Loading