Daily Roshni News

نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے اداکاری شروع کردی، پہلی جھلک بھی سامنے آگئی

پاکستان کی نوبیل انعام یافتہ سماجی کارکن ملالہ یوسفزئی نے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھ دیا۔

ملالہ یوسفزئی جنہوں نے تعلیم اور سماجی خدمات کے میدان میں بین الاقوامی سطح پر عزت اور مقبولیت حاصل کی، انہوں نے بطور پروڈیوسر کام کرنے کے بعد اب اداکاری بھی شروع کردی ہے۔

ملالہ یوسفزئی نے برطانوی میوزیکل ویب سیریز ’وی آر لیڈی پارٹس‘ سے اداکاری کا آغاز کیا ہے،  وی آر لیڈی پارٹس کو 30 مئی کو اسٹریمنگ ویب سائٹ پیکاک پر ریلیز کردیا گیا ہے۔

وی آر لیڈی پارٹس کے دوسرے سیزن میں ملالہ یوسفزئی نے مختصر کردار ادا کیا ہے اور ان کے کردار کی جھلکیاں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں، سیریز میں ملالہ یوسفزئی کے ساتھ ساتھ بھارتی نژاد برطانوی لکھاری و سماجی رہنما میرا سیال بھی مختصر کردارمیں دکھائی دی ہیں۔

میوزیکل ویب سیریز وی آر دی لیڈی پارٹس کا پہلا سیزن 2021 کو ریلیز کیا گیا تھا اب اس کا دوسرا سیزن ریلیز کیا گیا ہے۔

ویب سیریز کی کہانی مسلم نوجوان لڑکیوں کی جدوجہد کے گرد گھومتی ہے جو متعدد مسائل کے باوجود میوزک کی دنیا میں اپنا نام کمانے میں کامیاب ہوجاتی ہیں۔

ویب سیریز کے تمام کردار مسلمان لڑکیوں کے ہیں لیکن تمام کرداروں کو مختلف رنگ و نسل اور ثقافت سے دکھایا گیا ہے لیکن تمام کردار برطانیہ میں پلے بڑھے ہوتے ہیں۔

Loading