ایک نیا ڈاکٹر پاگل خانے کو دورہ کر رہا تھا۔ اس نے ایک شخص کو دیکھا جو خاموشی سے بیٹھا تھا جبکہ باقی پاگل اوٹ پتانگ حرکتیں کر رہے تھے۔ ڈاکٹر اس کے پاس گیا اور اس سے کہا کہ تم مجھے پاگل تو نہیں لگتے۔ اس شخص نے کہا۔
”آپ ٹھیک کہہ رہے ہیں انہوں نے مجھے زبردستی قید کر رکھا ہے بھلا بتائیں کہ ایک آدمی جو دو سو صفحات پر مشتمل کتاب لکھ لے وہ پاگل کیسے ہو سکتا ہے؟“ ڈاکٹر نے کہا۔ ”تو آپ مصنف ہیں‘ ذرا مجھے اپنی کتاب تو دکھاےئے۔ اس شخص نے فوراً ایک کتاب ڈاکٹر کودی جس کے پہلے صفحے پر سوال لکھا تھا۔“ جب گھوڑا دوڑتا ہے تو آواز کیسی پیدا ہوتی ہے؟ اس لائن کے نیچے سے لے کر آخری صفحہ نمبر دو سو تک یہ لکھا تھا۔ ”ٹھکا ٹھک‘ ٹھکا ٹھک۔