Daily Roshni News

نیا گیت۔۔۔شاعر۔۔۔۔ناصر نظامی

نیا گیت

شاعر۔۔۔۔ناصر نظامی

پیار کرتے نہیں ہیں، پیار تو ہو جاتا ہے

باتوں باتوں میں یونہی، دل کہیں کھو جاتا ہے

دل کے لٹ جانے کی ہوتی نہیں خبر دل کو

حسین لوگوں کی ہے لوٹتی نظر دل کو

قرار آتا ہے دل کو، نہ چین آتا ہے

تمہاری آنکھوں کی مستی نے دل چرایا ہے

نشہ تمہاری محبت کا، دل پہ چھایا ہے

تمہارا حسن نگاہوں میں جگمگاتا ہے

دل میں جب یادوں کی کرنوں کے دئیے جلتے ہیں

دل میں ارمانوں کے جگنو سے جب مچلتے ہیں

دل تیرے پیار کے سپنے مجھے دکھاتا ہے

ناصر نظامی

ایمسٹرڈم ہالینڈ

Loading