Daily Roshni News

 نیدرلینڈز اور ترکی کے مابین کوارٹر فائنل میچ آج کھیلا جائے گا ۔

فٹبال کا ٹورنامنٹEK 2024 جرمنی میں  جاری ہے

 نیدرلینڈز اور ترکی کے مابین کوارٹر فائنل میچ

آج ہفتہ 6 جولائی رات 9 بجے کھیلا جائے گا ۔۔۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل۔۔۔رپورٹ ۔۔۔ محمد جاوید عظیمی )فٹبال کا کھیل  دنیا بھر میں یکساں مقبول ہے بلخصوص یورپ میں فٹبال  کے کھیل کو بہت پذیرائی ملتی ہے۔فٹبال کے لیگ میچزہوں، یورپین چمپئن شپ یا پھر ورلڈ چمپئین شپ ان تمام ٹورنامنٹس کو دنیا بھر کے ممالک  میں بڑی دلچسپی سے دیکھا جاتا ہے ۔ یورپین ٹورنامنٹ EK 2024 یورپی ملک جرمنی میں جاری و ساری ہے اس ٹورنامنٹ کے بہت سے مراحلے اختتام پزیر ہو چکے ہیں ، تاہم اب فائنل تک پہنچنے کے لئے کوارٹر فائنل مرحلے کا آغازہو چکا ہے۔ اس سلسلے میں ایک اہم میچ  نیدرلینڈز اور ترکی کے مابین آج  بروز ہفتہ6 جولائی کو رات 9 بجے کھیلا جائے گا۔

مذکورہ میچ کو دیکھنے کے لئے ہالینڈ بھر میں خواتین و حضرات بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں کیونکہ ہالینڈ میں ترک نژاد ولندیزی شہری بھی کثیر تعداد میں آباد ہیں۔ دونوں قومیں اپنی پسندیدہ فٹبال ٹیم کی کامیابی کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔

Loading