34ویں نیشنل گیمز جیولن تھرو فائنل میں پاکستان واپڈا کے ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیت لیا۔
ارشد ندیم نے تیسری باری میں 78 پوائنٹس صفر دو میٹر دور جیولن تھرو کی۔
ارشد ندیم نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سرجری کے بعد صرف ایک ماہ ٹریننگ کی، نیشنل گیمز میں صرف گولڈ کی تیاری کی تھی، کامن ویلتھ گیمز اور اسلامک گیمز کے بعد سرجری کے عمل سے گزرا۔
انہوں نے کہا کہ سرجری کے بعد کم بیک کیا، اب گولڈ میڈل لینے سے حوصلہ ملا ہے، آئندہ ماہ ٹریننگ کے لیے جرمنی جارہا ہوں، اگست میں ورلڈ چیمپئن شپ پھر ایشین گیمز اور پیرس اولمپکس جیسے بڑے ایونٹ ہیں۔
قومی ایتھلیٹ نے کہا کہ ساری توجہ پیرس اولمپکس پر ہے، خود کو مکمل فٹ رکھنے کی بھرپور کوشش ہوگی۔