Daily Roshni News

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم گرین شرٹس کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے پاکستان پہنچ گئی

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم گرین شرٹس کے خلاف 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلنے پاکستان پہنچ گئی۔

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم ہفتے کی رات دبئی سے اسلام آباد پہنچی، مہمان ٹیم اتوار اور پیر کو آرام کرے گی جبکہ کیوی کھلاڑی 16 اور 17 اپریل کو ٹریننگ میں حصہ لیں گے۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی آج شب ہوٹل میں رپورٹ کریں گے اور کل شام سے ٹریننگ کا آغاز کریں گے۔

ہیڈ کوچ اظہر محمود پیر کی صبح ٹیم کو جوائن کریں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز 18 اپریل سے 27 اپریل تک کھیلی جائے گی۔

3 میچز 18 ، 20اور 21اپریل کو راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے جبکہ 25 اور 27 اپریل کو لاہور میں 2 میچز ہوں گے۔

Loading