غزہ پر جاری اسرائیلی جارحیت کے خلاف نیویارک میں یہودیوں نے احتجاج کرتے ہوئے غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیویارک میں سیکڑوں یہودیوں نے غزہ میں اسرائیلی بربریت کے خلاف آواز اٹھائی اور اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہودیوں نے احتجاج کے دوران سیاہ ملبوسات پہن رکھے تھے جب کہ انہوں نے انوکھے انداز میں احتجاج کرتے ہوئے آزادی کی علامت سمجھے جانے والا لبرٹی کا مجسمہ بھی اٹھائے رکھا تھا۔
رپورٹس کے مطابق یہودی مظاہرین نے فلسطین میں اسرائیلی بمباری اور نسل کشی کو روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔
احتجاج کے دوران مظاہرین نے کہا کہ پوری دنیا دیکھ رہی ہے اور فلسطین آزاد ہونا چاہیے۔
واضح رہےکہ فلسطین پر ایک ماہ سے جاری اسرائیلی بربریت میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 10 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جس میں بڑی تعداد میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔