واٹس ایپ میں ویڈیو کالز کے تجربے کو بہتر بنانے کے لیے لو لائٹ موڈ متعارف کرایا گیا ہے۔
اس فیچر کا مقصد ایسی جگہوں پر ویڈیو کالز کا معیار بہتر بنانا ہے جہاں روشنی ناقص ہوتی ہے۔
اس فیچر کا اعلان کمپنی کی جانب سے گزشتہ دنوں کمپنی کی جانب سے متعدد فیچرز کے ساتھ کیا گیا تھا۔
کمپنی کے مطابق واٹس ایپ میں لو لائٹ موڈ کو ان ایبل کرنے سے کم روشنی والے مقامات پر ویڈیو کال کا معیار بہتر ہو جاتا ہے۔
مگر اس فیچر کو استعمال کیسے کریں؟
فیچر استعمال کرنے کا طریقہ جانیں
واٹس ایپ میں لو لائٹ موڈ کو استعمال کرنے کا طریقہ بہت آسان ہے۔
اس مقصد کے لیے کسی ویڈیو کال کے دوران اوپر دائیں جانب نظر آنے والے بلب کے لوگو پر کلک کریں۔
ایسا کرنے کے بعد لو لائٹ موڈ ان ایبل ہو جائے گا۔
اسی طرح سے آپ لو لائٹ موڈ کو ٹرن آف بھی کرسکتے ہیں۔
یہ فیچر آئی او ایس اور اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے دستیاب ہے، البتہ اسے اب تک ویب ورژن کے لیے متعارف نہیں کرایا گیا۔