Daily Roshni News

واٹس ایپ نے صارفین کی دیرینہ خواہش پوری کردی

پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی دنیا کی سب سے مقبول ایپلی کیشن واٹس ایپ صارفین کے لیے ایچ ڈی کوالٹی میں تصویر شیئر کرنے کے لیے نیا فیچر متعارف کروادیا۔

واٹس ایپ کی جانب سے رواں سال متعدد نئے فیچر متعارف کروائے جارہے ہیں جس کا مقصد ایپ پر صارفین کا اعتماد برقرار رکھنا اور دیگر ایپس کے مقابلے میں سبقت حاصل کرنا شامل ہے۔

اب واٹس ایپ صارفین اس نئے فیچر کا استعمال کرتے ہوئے تصویر کا معیار تبدیل یا خراب ہوئے بغیر اس کو شیئر کرسکیں گے جس سے تصاویر کی کوالٹی مزید بہتر ہوجائے گی۔

صارفین اس فیچر کو تصویر شیئر کرتے وقت سامنے آنے والے آپشن پر کلک کرتے ہوئے استعمال کرسکیں گے۔

اس فیچر کو استعمال کرتے ہوئے اگر صارفین ہائی ریزولوشن تصویر شیئر کرنا چاہتے ہیں تو انہیں ہر بار ایچ ڈی آپشن کا انتخاب کرنا ہوگا تاکہ معیار خراب ہوئے بغیر تصویر شیئر کی جاسکے۔

واٹس ایپ

بیٹا ورژن میں اس فیچر کے ذریعے صارفین کو تصاویر اسٹینڈرڈ یا ایچ ڈی کوالٹی میں سینڈ کرنے کا آپشن دیا گیا ہے۔

واٹس ایپ کی جانب سے یہ فیچر تمام صارفین کے لیے آئندہ چند دنوں میں متعارف کروائے جانے کا امکان ہے تاہم کمپنی کی جانب سے حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

Loading