Daily Roshni News

وحیدمراد صاحب پاکستان فلم انڈسٹری کے سب سے زیادہ تعلیم یافتہ اداکار تھے ۔

وحیدمراد صاحب پاکستان فلم انڈسٹری کے سب سے زیادہ تعلیم یافتہ اداکار تھے ۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹر نیشنل )ہمارے ہیرو سپراسٹار وحیدمراد صاحب پاکستان فلم انڈسٹری کے سب سے زیادہ تعلیم یافتہ اداکار تھے ۔ وہ اپنے فارغ اوقات میں کتب بینی کا مشغلہ رکھتے تھے ۔ اُن کے پاس انگریزی اور اردو ادب کا بہترین کلیکشن موجود تھا ۔ اُن کے بچپن کے دوست جاوید علی خان نے ایک اخبار کو بتایا ، کہ رائٹر James Joyce کا مشہور زمانہ اور ادبی شاہکار ناول Ulysses ، وحیدمراد صاحب کا پسندیدہ ترین ناول تھا ۔ اس کے علاوہ William Shakespeare کا ڈرامہ Hamlet بھی وہ بہت پسند کرتے تھے ، یہ ڈرامہ اور اس کا مرکزی کردار مجھے بھی بےحد پسند ہے ۔ وحید صاحب کی پسندیدہ ناول نگار Erica Jong تھیں ۔

##ہیرو شاعری سے بھی لگاو رکھتے تھے ۔ اُن کے پسندیدہ شاعر John Keats تھے ، جو میرے بھی پسندیدہ شاعر ہیں اور ہم انگریزی ادب والے اُن کو نظرانداز کر ہی نہیں سکتے ، وہ ایک رومانی شاعر ہیں اور انگریزی ادب میں اعلی مقام رکھتے ہیں ، اسی لئے “پرنس آف رومانس” کی  رومینٹک اداکاری میں مجھے John Keats کے extreme emotions کی جٙھلک نظر آتی ہے اور وحیدمراد صاحب کی شخصیت کا وقار اور متانت اس بات کا ثبوت ہیں کہ وہ اعلی معیار کے حامل انسان تھے ۔  ہمارے ہیرو کے پسندیدہ اخبار اور رسالے News week, Times اور Dawn تھے۔ ##اس کے علاوہ وحید صاحب انگریزی اور اردو موسیقی کا شُغف بھی رکھتے تھے اور اُن کے پاس آڈیو کیسٹس کا ایک بڑا کلیکشن بھی موجود تھا ، اور موسیقی کے آلات کا استعمال بخوبی جانتے تھے ۔ اسی لئے پیانو ، گِٹار ، سِتار ، وائلن اور رٙباب کے ساتھ گانے فلمبند کرواتے ہوئے ہیرو کا انداز بہت نیچرل ہوتا تھا  اور ایسا اوریجنل انداز پورے برصغیر میں کسی کا نہیں ۔

وحیدمراد صاحب کو تعلیم نے شعور ، وقار اور سنجیدگی عطا کی تھی ، اسی لئے اُن کی شاندار شخصیت آج بھی لوگ یاد رکھے ہوئے ہیں ۔۔۔۔💖

A Post By:

Loading