Daily Roshni News

ورلڈکپ اسکواڈ کیلئے بالآخر تمام مشاورت مکمل، ٹیم کا اعلان کب ہوگا؟

پاکستانی کرکٹ شائقین کو جس چیز کا بے صبری سے انتظار ہے وہ قومی کرکٹ ٹیم کے آئی سی سی ورلڈکپ کے لیے اسکواڈ کا اعلان ہے، جو اب تک نہیں کیا گیا۔

 اگلے ماہ بھارت میں ہونےو الے آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے لیے ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی 10 ٹیموں میں پاکستان واحد ٹیم ہے، جس نے اب تک 15 ارکان پر مشتمل قومی اسکواڈ کا اعلان نہیں کیا۔

تاہم اب ورلڈکپ کے لیے پاکستان کے اسکوا ڈ کے لیے بالآخر  تمام مشاورت مکمل کرلی گئی ہے۔ 

پی سی بی کے مطابق تمام مشاورت مکمل ہونے کے بعد  ورلڈکپ کے لیے پاکستان کے اسکواڈ کا اعلان کل صبح ہوگا۔

گزشتہ روز بھی مشاورتی عمل تقریباً تین گھنٹے جاری رہا، مشاورتی عمل کے اجلاس میں پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمیں ذکاء اشرف کے علاوہ دیگر عہدیداران اور کرکٹ ٹیکنیکل کمیٹی شریک ہوئی۔ 

ذکاء اشرف نے ایشیا کپ کے فائنل تک نہ پہنچنے پر ٹیم کو ریویو کرنے کا کہا تھا۔

یاد رہے کہ آئی سی سی کی جانب سے ورلڈکپ کے لیے اسکواڈ کے 15 نام جمع کروانے کی آخری تاریخ 28 ستمبر 2023 ہے۔

Loading