Daily Roshni News

ورلڈکپ ایک خواب۔۔۔تحریر۔۔۔سید علی جیلانی

ورلڈ کپ ایک خواب

تحریر۔۔۔سید علی جیلانی

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔ورلڈکپ ایک خواب۔۔۔تحریر۔۔۔سید علی جیلانی)پاکستانی ٹیم کے لیئے 1992 کے بعد ورلڈ کپ جیتنا ایک خواب ہی رہ گیا ہے آسٹریلیا سب سے کامیاب ٹیم ہے جو اب تک پانچ مرتبہ فاتح رہی، ویسٹ انڈیز اور بھارت دو دو مرتبہ جبکہ پاکستان اور سری لنکا ایک ایک بار عالمی چمپئن رہے ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹیم مایوس کن کارکردگی کے بعد سیمی فائنل سے قبل ہی واپس وطن روانہ ہوگئی شاہینوں کو انگلینڈ کے ہاتھوں 93 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا پاکستانی ٹیم 43.3 اوورز میں 244 رنز پر آئوٹ ہوگئی سلمان آغا نے 51، شاہین آفریدی نے25،محمد رضوان 36 ، سعود شکیل 29 رنز اور بابر 38 رنز پر پویلین لوٹ گئے  کپتان جوز بٹلر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ڈیوڈ ملان اور جونی بیئرسٹونے پہلی وکٹ کے لیے 82 رنز کی شراکت قائم کی،ڈیوڈ ملان 31 جبکہ جونی بیئرسٹو 59 رنز بنائے اسٹوکس نے 2 چھکوں اور 11 چوکوں کی مدد سے 84 رنز بنائے۔ روٹ 60 رنز بناکر آئوٹ ہوئے پاکستانی قوم کوکرکٹ سے جنون کی حد تک لگائو ہے یہی وجہ ہے کہ جب بھی پاکستانی ٹیم ہارتی ہے تو قوم بڑے غم و غصے کا اظہار کرتی ہے پاکستانی ٹیم پتہ نہیں 50 اوورز میں اتنی جلد بازی کیوں کرتی ہے لگتا ایسا ہے کہ یا تو ان کو پویلین جانے کی جلدی ہے یا انکی ٹرین چھوٹنے والی ہے کریز پرپہنچ کر سب اپنی زمہ داریاں بھول جاتے ہیں بس ایک وکٹ گرتی تو ہمارے بیٹسمینوں کو پویلین جانے کی جلدی پڑھ جاتی ھے غیر ضروری شارٹس کو کھیلنا باہر جاتی بالز کو چیھڑنا اور آسان کیچ دینا بعض اوقات تو ایسا لگتا تھا کہ یہ جان بوجھ کر ایسا کررہے ہیں یا پھر سیاست چل رہی یا پھر کوئی گروپنگ ہورہی ہے اس ورلڈ کپ میں کافی غلطیاں اور کمزوریاں رہیں اس لیے باہر ہوئے، ہم تینوں شعبوں میں ناکام رہے لیکن خاص طور پر بولرز پرفارم نہ کر سکے، بولرز تھکے ہوئے دکھائی دیے اسپن اٹیک کا نہیں چلنا مایوس کن بات ہے فیلڈرز بھی کوئی مہارت نہ دکھا سکے  پاکستان کی فیلڈنگ کا معیار وہ نہیں جو ٹاپ ٹیموں کا ہے جس کی بنیادی وجہ ڈومیسٹک اور گراس روٹ لیول پر فیلڈنگ کو اہمیت نہ دینا ہے فیلڈنگ ایسا شعبہ ہے جس میں سب سے زیادہ فٹنس کی ضرورت ہوتی ہے۔ پلیئر کو 90 سے 100 اوور گراؤنڈ میں رہنا پڑتا ہے جس کےلیے فٹنس ضروری ہے ہمارے کلچر میں فیلڈنگ کو زیادہ اہمیت نہیں دی جاتی، 10، 15 منٹ کے فیلڈنگ پریکٹس سیشن سے دنیا کی بہترین ٹیموں سے مقابلہ نہیں کرسکتے۔ آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، بھارت حتیٰ کہ افغانستان کی فیلڈنگ بھی بہتر ہے۔ ہمیں فیلڈنگ کو بھی بیٹنگ اور بولنگ کی طرح وقت دینا ہوگا بیٹنگ میں بھی ہمیں ماڈرن ڈے کرکٹ کے مطابق کھیلنا ہو گا کرکٹ نام ہے فائٹ کا اور اگر آپ اچھا کھیل کر اور فائٹ کرکے ہار جائو تو کسی کو افسوس نہیں ہوتا کیونکہ کسی نہ کسی ٹیم کو تو ہارنا ہوتا ہے ہر پاکستانی کی خواہش ہوتی ہے کہ ہماری ٹیم ہر شعبے میں یعنی بیٹنگ بائولنگ اور فیلڈنگ میں اچھی کارگردگی کا مظاہرہ کرے ہماری ٹیم کسی ورلڈ کپ میں کبھی بھی رن ریٹ پر توجہ نہیں دیتی اور پھر انتظار میں رہتی ھے جیسا اس ورلڈ کپ میں پاکستان کا سیمی فائنل میں پہنچنے کا دارومدار نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے درمیان میچ پرتھا، اگر اس میں کیوی ٹیم ہار جاتی یا میچ بارش کی نذر ہوتا تو قومی ٹیم کو انگلینڈ کو صرف شکست دینا ہوتی کیونکہ اس وقت تک افغانستان اور جنوبی افریقا کے میچ کا فیصلہ ہوچکا ہوتا ہماری تاریخ ہے کہ ہم پہلے سے کچھ نہیں کرتے، ہم ردعمل میں ہی کرتے ہیں، باقی ٹیمیں آتے ہی چھا جانے کی کوشش کرتی ہیں، ہم اس وقت جاگتے ہیں جب ہم پر پریشر آتا ہے اور بعد میں اچھا کرنے کی کوشش کرتے ہیں جب خطرہ سر پر منڈلاتا ہے، ہمیں یہ چیز بہتر کرنے کی ضرورت ہے شاہین سیمی فائنل میں نہیں پہنچ سکے تو کم ازکم انگلینڈ سے میچ جیت کر تو واپس آتے لگتا ایسا ہے کہ  ٹی ٹوئنٹی کے کھلاڑیوں کو50 اوورز کی ٹیم کا حصہ بنایا گیا نو میں سے صرف چار میچوں میں کامیابی نے پاکستان کی ورلڈ کپ کی تیاری کو بری طرح بے نقاب کردیا  اب سوچنا یہ ہے کہ یہ وقت چلا گیا اب آگے کیا کرنا ہے لوگ وہ ہی اچھے ہوتے ہیں جو ماضی سے سبق سیکھتے ہیں اور اپنی غلطیوں کو سدھارتے ہیں جس طرح ایک بچہ تیاری کرکے امتحان دیتا ہے لیکن فیل ہوجاتا ہے اگلے سال وہ بہت زیادہ محنت کرتا ہے اور کامیاب ہوجاتا ہے کرکٹ بورڈ کوچ اور سلیکڑ کی زمہ داری ہے کہ غور کریں کہ کس شعبے میں ہمیں محنت کی ضرورت ہے کہاں کہاں ہماری کمزوریاں ہیں جو ہم نے سدھارنی ہیں ٹیم کی بہتری کیلئے تسلسل بہت ضروری ہے۔ سلیکشن میں تسلسل کا ہونا ضروری ہے، ایسا ماحول ضروری ہے جس میں پلیئرز کھل کر کھیل سکیں  ٹیم کی ناکامی کی انکوائری کرائی جائے اور غیر ملکی کوچنگ اسٹاف سے جان چھڑائی جائے صرف کپتان ہارجیت کا ذمے دار نہیں، سب کا کردار ہوتا ہے کھلاڑیوں کو بھی اس ورلڈکپ میں اپنی کارکردگی کو سامنے رکھ کر اپنے آپ کو اگلے دورہ کے لیئے بہتر بنانا ہے ہمیشہ میرٹ پر کھلاڑی کا سلیکشن کریں پاکستان میں بے انتہا ٹیلنٹ ہے اور وہ دن دور نہیں جب کامیابی ہمارے قدم چومےگی پوری قوم کو اپنے پاکستانی سبز شا ہینوں پر فخر ہے

Loading