Daily Roshni News

ورلڈکپ: پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان کی پوزیشن چِھن گئی، قومی ٹیم اب کونسے نمبر پر ہے؟

آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ میں آسٹریلیا نے گزشتہ روز پاکستان کو 62 رنز سے شکست دی جس کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان کی چوتھی پوزیشن چِھن گئی۔

جمعہ کو آسٹریلیا نے ورلڈکپ میچ میں پاکستان کے خلاف رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا، کینگروز نے بابر اعظم کی دعوت پر بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 367 رنز بنائے۔

آسٹریلیا کی جانب سے ڈیوڈ وارنر نے 163 اور مچل مارش نے 121 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

آسٹریلیا کے ٹاپ آرڈر کے آؤٹ ہوتے ہی پاکستانی بولرز نے کم بیک کیا، آسٹریلیا کا ٹوٹل مسلسل وکٹیں گرنے کی وجہ سے 367 پر رک گیا۔

پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے 10 اوورز میں 54 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پوائنٹس ٹیبل کی صورتحال:

اب پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان کی چوتھی پوزیشن چِھن گئی اور اب اس پوزیشن پر آسٹریلیا براجمان ہے جب کہ پاکستان پانچویں پوزیشن پر چلا گیا۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

اب آسٹریلیا چوتھے نمبر پر منفی 0.19 نیٹ رن ریٹ کے ساتھ موجود ہے جب کہ پاکستان کا نیٹ رن ریٹ منفی 0.46 ہوگیا۔

اس کے علاوہ پوائنٹس ٹیبل پر پہلی اور دوسری پوزیشنز ناقابلِ شکست رہنے والی بالترتیب  نیوزی لینڈ اور بھارت کی ہیں۔

تیسری پوزیشن پر جنوبی افریقا اور چوتھی پر پاکستان ہے، یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ ورلڈکپ کا سیمی فائنل پوائنٹس ٹیبل پر موجود چار پوزیشنز کی ٹیمیں کھیلیں گی۔

Loading