انگلینڈ ٹیسٹ ٹیم کےکپتان بین اسٹوکس نے ون ڈےکرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لے لی۔
بین اسٹوکس نے رواں برس بھارت میں ہونے والے ون ڈے ورلڈکپ کھیلنےکے لیے ریٹائرمنٹ واپس لی، انگلینڈکرکٹ بورڈنے نیوزی لینڈکے خلاف ون ڈےسیریزکے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا۔
ون ڈے اسکواڈ میں بین اسٹوکس شامل ہیں جب کہ ٹیم کے کپتان جوز بٹلر ہوں گے۔
انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان 4 ون ڈے میچزک ی سیریز 8 ستمبر سے شروع ہوگی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز برطانوی میڈیا کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا تھا کہ بین اسٹوکس نے گزشتہ سال ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لی تھی، ان کا کہنا تھا کہ وہ سارا فوکس اب ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ پر رکھنا چاہتے ہیں، اب رپورٹس ہیں کہ وہ ورلڈکپ کے لیے اپنی ریٹائرمنٹ واپس لینے کو تیار ہیں
برطانوی میڈیا کے مطابق انگلینڈ وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے کپتان جوز بٹلر کی جانب سے پوچھے جانے پر اسٹوکس اپنی ریٹائرمنٹ واپس لے سکتے ہیں، اسٹوکس ریٹائرمنٹ واپس لینے کی صورت میں آئی پی ایل نہیں کھیلیں گے۔
رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ ریٹائرمنٹ واپس لینے کی صورت میں بین اسٹوکس مڈل آرڈر میں بیٹنگ کر سکتے ہیں، وہ ریگولر بیٹر کے طور پر ٹیم میں شامل ہوں گے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق گھٹنے کی انجری سے صحتیاب ہونے کے لیے اسٹوکس آئی پی ایل کا سیزن چھوڑ سکتے ہیں، بین اسٹوکس کا آئی پی ایل میں 16 لاکھ پاؤنڈ کا معاہدہ ہوا ہے۔
خیال رہے کہ آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ رواں سال اکتوبر میں بھارت میں منعقد ہوگا، انگلینڈ کرکٹ ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔