اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت مالی سال 24-2023 کے بجٹ کی تیاری سے متعلق اجلاس ہوا۔
اجلاس میں معاشی ٹیم کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف کو بجٹ کی تیاریوں سمیت آمدن اور محصولات پرنظر ثانی شدہ اور اگلے سال کے ٹارگٹڈ تخمینہ جات پر بریفنگ دی گئی۔
اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ آئندہ بجٹ میں عام آدمی کو ریلیف دینے کیلئے ممکن اقدامات کیےجائیں، غریب اور متوسط طبقے کی مالی مشکلات میں کمی کیلئے وسائل بروئے کارلائے جائیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کی بروقت حکمت عملی سے یوریا کھاد کی قیمتیں مسلسل کم ہو رہی ہیں، دو ماہ میں کئی سال بعد کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس حاصل کیا گیا، پینشن ریفارمز کو جلد از جلد حتمی شکل دی جائے۔