Daily Roshni News

وفاقی آئینی عدالت کے 6 ججز کی تقرری، 3 نے حلف اٹھا لیا

وفاقی آئینی عدالت کے تین ججز نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

پہلے مرحلے میں وفاقی آئینی عدالت کے تین ججز نے حلف اٹھایا، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس باقی نجفی اور جسٹس عامرفاروق نے عہدوں کا حلف لیا۔

چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت جسٹس امین الدین خان  نے تینوں ججز سے حلف لیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر بھی حلف برداری کی تقریب میں موجود تھے۔

اس سے قبل وزارت قانون نے وفاقی آئینی عدالت کے ججز کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی آئینی عدالت کے 6 ججز ہوں گے، جس میں جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس عامر فاروق، جسٹس علی باقرنجفی، جسٹس کےکے آغا اور بلوچستان سے جسٹس روزی خان آئینی عدالت کے جج ہوں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پشاور ہائیکورٹ سے جسٹس ارشد حسین شاہ آئینی عدالت کےجج ہوں گے۔

یاد رہے کہ 27 ویں آئینی ترمیم پر تحفظات کے باعث سپریم کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ نے گزشتہ روز اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

Loading