۔۔۔۔۔ وقت برا نہیں ہوتا ۔۔۔۔۔
انتخاب ۔۔۔ میاں عاصم محمود
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔ وقت برا نہیں ہوتا ۔۔۔ انتخاب ۔۔۔ میاں عاصم محمود)کوئی بھی وقت برا نہیں ہوتا، اس وقت میں کئے گئے فیصلے کو ہمارے اختیار میں ہوتے ہیں وہ غلط یا درست ہوتے ہیں۔
جب ہم خود کو مظلوم، کمزور اور مسائل کے سامنے ہارا ہوا پیش کرتے ہیں تو ہمارے اندر بے چارگی کا احساس پیدا ہوجاتا ہے۔
جب کوئی ہمیں اس کیفیت سے نکالنے کے لیے نصیحت کرے تو وہ ناگوار گزرتی ہے کیونکہ ہمیں اپنی اس نفسیاتی بیماری سے پیار ہوجاتا ہے۔
جو لوگ اس دلدل سے نکلنا چاہتے ہیں وہ گھوپ اندھیرے میں بال برابر روشنی کی رمق کو بھی غنیمت جانتے ہیں اور روشنی تک پہنچ جاتے یا خود روشنی بن جاتے ہیں۔
غریب وہ نہیں ہوتا جس کے پاس سرمایہ نا ہو بلکہ وہ ہوتا ہے جو سرمایے کی اصل محنت سے گھبراتا ہو۔
✍️ ثاقب بن صابرؔ
![]()

