ہالینڈ، ولندیزی شخص نے غوثیہ مسجد ایمسٹر ڈیم میں
حاضر ہو کر اسلام قبول کر لیا۔ علامہ محمد عمران قادری نے
نو مسلم کا نام محمد نصر رکھا، تمام حاضرین نے مبارکباد اور
دین حق پر استقامت کے لئے دعائیہ کلمات بھی ادا کئے۔۔!!
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹر نیشنل ۔۔۔رپورٹ۔۔۔جاوید عظیمی ) ماہ رمضان المبارک کی بابرکت ساعتوں میں برکتوں اور رحمتوں کی موسلادار بارش برس رہی ہے روزے دار اس سے فیضاب ہونے میں ہر لمحہ ہر لحظہ مصروف عمل ہیں ۔ مذکورہ با برکت مہینے کے گنتی کے حساب سے 13 ویں روزے بروز جمعرات 13 مارچ 2025 کو ایک ولندیزی شخص نے جامع مسجد غوثیہ مسجد ایمسٹرڈیم میں حاضر ہو کر دین اسلام کی حقانیت کا اعتراف کرتے ہوئےاسلام قبول کرنے کا اظہار کیا، جس پر مذکورہ مسجدکے امام و خطیب علامہ حافظ عمران قادری جیلانی نے کلمہ پڑھا کر دائرہ اسلام میں داخل کر دیا ۔
بعد ازاں اِس کا نام محمد نصر رکھا۔ مسجد میں موجود نمازیوں نے نو مسلم بھائی کو صمیم قلب سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے ، دین اسلام پر استقامت کے لئے دعائیہ کلمات بھی ادا کئے۔