Daily Roshni News

وہی مطلب ہے جو آپ سمجھ رہی ہے۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )وہی مطلب ہے جو آپ سمجھ رہی ہے۔” یہ بات سننے کے ساتھ ہی ثانیہ نے جلدی سے کال کٹ کی۔ اس کا دل تیزی سے دھڑک رہا تھا۔ یہ پہلی بار تھا جب وہ کسی نا محرم سے یوں بات کر رہی تھی اور پھر پیار کااظہار۔۔ اس کا دل تو جیسے اس کے کانوں میں دھڑکنے لگا۔  تھوڑی سی سنبھلی تو آئینے کے آگے آ کھڑی ہو گئی۔

اسد۔ ۔ ۔ ۔ لبوں ہی لبوں میں بڑبڑائی۔ اور آپ ہی آپ مسکرانے لگی۔ پھر نا چاہتے ہوئے بھی وہ اس سے بات کرنے لگی۔اور پھر وہ اس کی دل موہ لینے والی باتوں اور نرم لہجے کی اتنی عادی ہو گئی کہ اسے لگتا اگر کبھی وہ اس شخص سے بچھڑ گئی تو مر جائے گی۔ زندگی میں پہلی بار ہی تو اس نے خواب دیکھنے شروع کیے تھے، اب زندگی اسے رنگین لگنے لگی تھی۔ اسے لگ رہا تھا اسے اس کی زندگی کا مقصد مل گیا ہے۔ اب گھر اسے قید خانہ نہیں لگ رہا تھا۔ اب وہ خوش تھی۔ سجنے سنورنے لگی تھی۔ اپنا خیال رکھنے لگی تھی۔ اب اسے احساس ہوا تھا کہ وہ کتنی خوبصورت ہے۔ اس کے بال کتنے پیارے ہیں۔ وہ اپنا ہر دکھ سکھ اسی سے بانٹنے لگی، اپنا ہر راز اسی سے شئیر کرنے لگی۔ وہ اس پر بے حد بھروسا کرنے لگی تھی۔ اس کی دنیا اب اسد تک ہی محدود تھی۔  وہ تو کسی اور ہی دنیا میں جینے لگی تھی۔ جب اک دن اسد نے اس سے کہا کہ میں تم سے ملنا چاہتا ہوں۔ اس نے بہت کہا کہ نہیں مل سکتی لیکن اسد نے اسے منا ہی لیا۔

چور دروازے

 آٹھواں حصہ

تحریر نگاہِ رشک

( اگر آپ بھی اپنے یوٹیوب چینلز ، ویبسائٹس، یا ای بک  وغیرہ کے لیے ایسی کہانیاں لکھوانا چاہے تورابطہ کر سکتے ہیں)

Loading