Daily Roshni News

وہ غذائیں جو خون کی کمی جیسے عام مسئلے سے بچاتی ہیں

آئرن کا شمار ایسے منرلز میں کیا جاتا ہے جو جسم میں سرخ خون کے خلیات کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور جسم کو  آکسیجن مہیا کرتے ہیں۔

جسم میں آئرن کی کمی کا مطلب خون کی کمی ہے اور اس منرل کی کمی سے لوگ تھکاوٹ اور  کمزوری سمیت سر درد جیسے مسائل کی شکایات بھی کرتے ہیں۔

مگر اچھی بات یہ ہے کہ عام دستیاب چند غذاؤں کے ذریعے آپ آئرن کی کمی کے مسئلے سے بچ سکتے ہیں۔

 پھل

پھل اینٹی آکسیڈینٹس، وٹامنز اور منرلز کا خزانہ ہوتے ہیں۔

تربوز، انار اور شریفہ سمیت دیگر پھلوں میں آئرن کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے اور ان کے استعمال سے آپ جسم میں  آئرن کی کمی کو پورا کرسکتے ہیں۔

ہرے پتوں والی سبزیاں

ہرے پتے والی سبزیاں آئرن سے بھرپور ہوتی ہیں جو جسم میں خون کی کمی کو پورا کرتی ہیں۔

پھلیاں

پھلیوں میں دال، مٹر، سویابین اور چنے شامل ہیں جو طاقت کا خزانہ ہیں، یہ کھانے میں مزہ بھی دیتے ہیں اور ساتھ ہی جیب پر بھاری بھی نہیں پڑتے۔

گوشت

جو لوگ لال گوشت کا استعمال کرتے ہیں انہیں خون کی کمی کی شکایت نہیں ہوتی، آئرن کے ساتھ ساتھ لال گوشت امینو ایسڈ اور پروٹین حاصل کرنے کا بھی بہترین ذریعہ ہے۔

کدو کے بیج

کدو کے بیجوں کا استعمال زیادہ تر سردیوں میں کیا جاتا ہے، کدو کے بیجوں میں آئرن کے ساتھ ساتھ زنک، میگنیشیم اور وٹامن اے کافی مقدار میں پایا جاتا ہے۔

Loading