Daily Roshni News

*ویانا میں مسجد بلال کے جنرل سیکرٹری نعیم خان کی جانب سے ان کے والدین مرحومین کے ایصال ثواب کے سلسلے میں افطاری کا اہتمام کیا گیا*۔

*ویانا میں مسجد بلال کے جنرل سیکرٹری نعیم خان کی جانب سے ان کے والدین مرحومین کے ایصال ثواب کے سلسلے میں افطاری کا اہتمام کیا گیا*۔

آسٹریا(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔رپورٹ۔۔۔محمد عامر صدیق) دنیا بھر کی طرح ویانا میں بھی اخری عشرے کی رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں افطاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔ پاکستانیوں کی پہلی مسجد بلال ویانا میں مسجد کے جنرل سیکرٹری نعیم خان کی جانب سے ان کے والدین مرحومین کے ایصال ثواب کے سلسلے میں افطاری کا اہتمام 15 مارچ بروز اتوار 26واں روزے کو کیا گیا۔

اس موقع پر پاکستانی کمیونٹی کے ہر مکتبہ فکر کے لوگوں نے بھرپور شرکت کی۔ محفل کا اغاز چوہدری وحید کی تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔ نعت شریف کی صورت میں گلہائے عقیدت کے پھول بھی انہوں نے پیش کیے۔ افطاری سے قبل محمد عزیز عطاری نے رمضان شریف کی اہمیت کے حوالے سے خصوصی خطاب کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ رمضان کا مہینہ (وہ ہے) جس میں قرآن اُتارا گیا ہے جو لوگوں کے لیے ہدایت ہے اور (جس میں) رہنمائی کرنے والی اور (حق و باطل میں) امتیاز کرنے والی واضح نشانیاں ہیں، پس تم میں سے جو کوئی اس مہینہ کو پالے تو وہ اس کے روزے ضرور رکھے۔

بعد از انہوں نے افطار سے قبل خصوصی دعا کی۔ جس میں امت مسلمہ تمام مسلمانوں کے لیے،ملک پاکستان کی سلامتی اور مرحومین کے لیے خصوصی دعائیں کروائی گئیں۔ اخر میں مسجد کے جنرل سیکرٹری نعیم خان کی جانب سے ان کے والدین مرحومین کے ایصال ثواب کے سلسلے میں تمام لوگوں کا افطاری میں انے کا شکریہ ادا کیا گیا۔

Loading