Daily Roshni News

ویانا کی معروف جانی پہچانی شخصیت زاہد حسین نے جاوید عظیمی اور اپنے  قریبی دوستوں کے اعزاز میں پر تکلف لنچ کا اہتمام

ویانا کی معروف جانی پہچانی شخصیت زاہد حسین نے

 اخبار ڈیلی روشنی انٹرنیشنل کے مدیر اعلیٰ جاوید عظیمی اور اپنے

 قریبی دوستوں کے اعزاز میں پر تکلف لنچ کا اہتمام کیا ۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل – نمائندہ خصوصی) ، معروف آن لائن اردو اخبار ڈیلی روشنی نیوز انٹر نیشنل کے مدیر اعلیٰ محمد جاوید عظیمی آسٹریا کی معروف سماجی شخصیت عارف سعید کی صاحبزادی لائبہ کی شادی خانہ آبادی کی تقریب میں خصوصی شرکت کرنے کے لئے ویانا پہنچے۔ اس نجی دورے کے دوران متعدد پرانے اور نئے دوستوں سے ملاقاتیں ہوئیں۔بروز جمعتہ المبارک 30 مئی 2025 کو  نماز جمعہ کی ادائیگی  کے بعد ویانا کی معروف جانی پہچانی شخصیت زاہد حسین نے معزز مہمان جاوید عظیمی اور  اپنے محبوب ترین قریبی دوستوں طارق حسین اور ذولفقار علی کے اعزاز میں پر تکلف لنچ کا اہتمام کیا ۔

پر فضا مقام پر موجود ریسٹورنٹ میں کھانے کا لطف دوبالا ہو گیا۔دوران لنچ گفتگو کا سلسلہ جاری رہا۔ اس گفتگو کا مرکزی نقطہ  پُرانی باتوں اور گزرے ہوئے یاد گار لمحات پر بات کر کے ایک دوسرے میں خوشیاں بانٹنا تھا۔معزز مہمان جاوید عظیمی نے شاندار دعوت کے اہتمام پر میزبان زاہد حسین کا صمیم قلب سے شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کے حق میں دعائیہ کلمات بھی ادا کئے۔

Loading