Daily Roshni News

ویسٹ انڈیز کے بعد زمبابوے بھی ورلڈکپ 2023 کیلئے کوالیفائی نہ کرسکا

آئی سی سی ورلڈ کپ کوالیفائر میں میزبان زمبابوے اسکاٹ لینڈ سے شکست کھاکر رواں برس ہونے والے ورلڈ کپ سے باہر ہوگیا۔

بلاوایو میں کھیلے جانے والے اہم میچ میں اسکاٹ لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹ پر 234 رنز بنائے۔ مائیکل لیسک 48 رنز بناکر نمایاں رہے۔ میتھیو کراس نے 38، برینڈن میک میولین نے 34 اور جار ج منسی نے 31 رنز  بنائے۔

جواب میں زمبابوے کی ٹیم 203 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ ریان برل 83 اور  ویسلے میدیھویر 40  رنز بناکر نمایاں رہے۔

اس شکست کے بعد زمبابوے کی ٹیم بھی ورلڈ کپ کی دوڑ سے باہر ہوگئی، اس سے قبل ویسٹ انڈیز بھی ورلڈکپ سے باہر ہوچکا ہے۔

سری لنکا پہلے ہی کوالیفائی کرچکی ہے اور اس کا ورلڈکپ میں پاکستان سے میچ 12 اکتوبر کو ہوگا۔

6 جولائی کو اسکاٹ لینڈ اور نیدرلینڈز کے میچ کے بعد ورلڈ کپ 2023 کی دوسری کوالیفائر ٹیم کا فیصلہ ہوگا۔ اس میچ کی فاتح ٹیم کوالیفائر ون کہلائے گی اور اس کا پاکستان سے میچ 6 اکتوبر کو ہوگا۔

Loading