Daily Roshni News

ٹرمپ انتظامیہ کا حماس کی حمایت کرنیوالےطلبہ کے ویزے منسوخ کرنے کا فیصلہ

واشنگٹن: ٹرمپ انتظامیہ  حماس کی حمایت کرنیوالےطلبہ کا اے آئی کے ذریعے سوشل میڈیا پلیٹ فارم چیک کرکے ویزے منسوخ کرےگی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے حماس کی حمایت کرنیوالے طلبہ کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا جس کے تحت انتظامیہ طلبہ کا اے آئی کے ذریعے سوشل میڈیا پلیٹ فارم چیک کرکے ویزے منسوخ کرے گی۔

اس کے علاوہ امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ فلسطینیوں کے حق میں مظاہروں کا گڑھ کولمبیا یونیورسٹی کی 400 ملین ڈالر کی وفاقی گرانٹ منسوخ کردی گئی ہے۔

ٹرمپ انتظامیہ کا الزام ہے کہ یونیورسٹی یہودی طالب علموں کو ہراساں کیے جانے سے روکنے میں ناکام رہی اور یہ گرانٹ کی منسوخی کا پہلا راؤنڈ ہے۔

واضح رہے کہ کولمبیا یونیورسٹی میں پچھلے برس ہوئے مظاہرے امریکا کی مختلف جامعات میں پھیل گئے تھے جس میں مظاہرین نے اپنے احتجاج کو آزادی اظہار قراردیا تھا۔

Loading