Daily Roshni News

ٹرمپ ایران کے خلاف فیصلہ کن آپشنز چاہتے ہیں: امریکی حکام

ٹرمپ ایران کے خلاف فیصلہ کن آپشنز چاہتے ہیں: امریکی حکام

انٹرنیشنل (ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )امریکی اخبار نے دعویٰ  کیا ہے کہ امریکی  صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے خلاف فیصلہ کن آپشنز چاہتے ہیں۔

امریکی اخبار نے امریکی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ امریکی لڑاکا طیارے مشرق وسطیٰ پہنچ چکے ہیں، امریکی ائیرکرافٹ کیرئیربھی مشرق وسطی پہنچ رہا ہے۔

امریکی حکام کے مطابق ٹرمپ ایران کے خلاف فیصلہ کن آپشنز چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل  ایک انٹرویو  کے دوران  اسرائیل میں سابق امریکی سفیر ڈان شپیرو نے  بھی کہا  تھاکہ صدر ٹرمپ آنے والے ہفتوں میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو قتل کرنے کی کوشش کریں گے۔

 سابق امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ جلد امریکا کا ایک بڑا بیڑا مشرق وسطیٰ میں موجود ہوگا جو ایران پر حملے کو نہ صرف آسان بنائے گا بلکہ ایران کے جواب کی صورت میں دفاعی تیاریوں میں بھی مدد دے گا جبکہ  امریکا ایرانی فورسز پر مزید حملے کرسکتا ہے۔

Loading