واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہےکہ ان کی انتظامیہ تیسری دنیا کے تمام ملکوں سے ہجرت کو مستقل طور پر روک دے گی۔
امریکی صدر کی جانب سے یہ اعلان وائٹ ہاؤس کے قریب بدھ کو ہونے والے حملے میں نیشنل گارڈ کے ایک رکن کی ہلاکت کے بعد سامنے آیا ہے۔
صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر کہا کہ وہ تیسری دنیا کے تمام ممالک سے ہجرت کو مستقل طور پر روک دیں گے تاکہ امریکی نظام کو مکمل طور پر بحال کیا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ بائیڈن دور کے غیر قانونی داخلوں کے لاکھوں کیس ختم کر دیں گے اور ہر اس شخص کو ملک سے نکال دیں گے جو امریکا کے لیے اثاثہ نہیں ہے۔
صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ وہ غیر شہریوں کے تمام وفاقی فوائد اور سبسڈیز ختم کردیں گے اور ایسے مہاجرین کی قانونی شہریت منسوخ کر دیں گے جو داخلی امن کو نقصان پہنچاتے ہیں۔ْ
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ہراُس غیر ملکی کو ملک بدر کر دیں گے جو عوام پر بوجھ ہو، سکیورٹی رسک ہو یا مغربی تہذیب کے ساتھ مطابقت نہ رکھتا ہو۔
![]()
