Daily Roshni News

ٹرمپ کا فوج کو فوری طور پر جوہری ہتھیاروں کی ٹیسٹنگ کا حکم

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے فوج کو فوری طور پر جوہری ہتھیاروں   کی ٹیسٹنگ کا حکم دے دیا۔

سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے محکمہ جنگ کو  نیوکلیئر  ہتھیاروں کی ٹیسٹنگ کا حکم دیدیا اور یہ عمل فوری طور  پر شروع کیا جائے گا۔

صدر ٹرمپ نے لکھاکہ  امریکا کو ان ممالک کے مقابلے میں برابر کی سطح پر ہونا چاہیے جو یہ پروگرام رکھتے ہیں۔

 صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ دنیا میں امریکا کے پاس سب سے زیادہ ہتھیار ہیں،  روس کا دوسرا نمبر جبکہ چین پانچ برسوں میں امریکا کے برابر آسکتا ہے۔

ٹرمپ کا فوج کو  فوری طور پر جوہری ہتھیاروں کی ٹیسٹنگ کا حکم

امریکی صدر  نےکہا کہ انہوں نے یہ فیصلہ اس لیےکیا کیونکہ دوسرے ممالک کے پاس ٹیسٹنگ پروگرام موجود ہیں۔

Loading