Daily Roshni News

ٹماٹر سے عمر میں اضافہ ؟ ۔۔۔کیسے؟

ٹماٹر سے عمر میں اضافہ ؟ ۔۔۔کیسے؟

بشکریہ ماہنامہ روحانی ڈائجسٹ جنوری 2020

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔ ٹماٹر سے عمر میں اضافہ ؟ ۔۔۔کیسے؟)انعم …! آج کھانے میں کیا بنایا ہے …..! بہن آلو گوشت بنائے تھے مگر بچوں اور شوہر کو بالکل پسند نہ آئے۔کیوں ….؟

پڑوسن نے پوچھا۔ بہن سالن میں ٹماٹر نہیں ڈالے۔ ٹماٹر اتنے مہنگےہو گئے ہیں کہ آلو گوشت کی قیمت کے مقابلے میں چند ٹماٹروں کی قیمت زیادہ ہے۔ اگر استعمال کیے جائیں تو گھر کا بجٹ آؤٹ ہو جاتا ہے۔ ٹماٹر کھانوں کو خوش ذائقہ تو بنا تا ہی ہے مگر یہ عمر میں بھی اضافہ کرتا ہے۔ ٹماٹر میں موجود ایک  جزء لا ئیکو بینیا زندگی میں اضافے کی عمدہ صلاحیت رکھتا ہے۔ 85 گرام ٹماٹر میں وٹامن سی اور ای اور پوٹاشیم سے دل کی دھڑکن کو باقاعدہ بنانے، بلڈ پریشر کو نارمل رکھنے اور اعصابی نظام ( نروس سسٹم) کو صحت مندبنانے میں مدد ملتی ہے۔

ٹماٹر میں پایا جانے والا لائیکو پینا کیمیکل سرطان سے محفوظ رکھتا ہے۔ اسی کے سبب ٹماٹر کا رنگ سرخ نظر آتا ہے۔ یہ عمدہ اینٹی آکسیڈنٹ ہے جو جسمانی خلیات کے نقصان کے عمل کو روکتا ہے۔

لائیکو پینا کا تعلق کیروٹینائڈز (Carotenoids) سے ہے جو جسم خود پیدا نہیں کر سکتا بلکہ یہ تازہ سبزیوں اور پھلوں میں وافر پایا جاتا ہے۔ خاص طور پر یہ سرخ، اور نجی اور گہرے سبز رنگ کے پھلوں اور سبزیوں میں موجود ہوتا ہے۔ ٹماٹر اس کاسب سے بڑا ذریعہ ہے۔

یورپ اور امریکہ میں متعد دبار کی تحقیق سے یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ جو لوگ ہفتے میں چار مرتبہ ٹماٹر یا اس سے بنی ہوئی اشیاء استعمال کرتے ہیں ان میں پر اسٹیٹ کینسر ( غدود و مثانہ ) کا خطرہ 34 فیصد کم ہو جاتا ہے۔ امراض

قلب کے خطرات کم ہونے کے ساتھ ساتھ پھیپھڑوں و نظام ہاضمہ کے سرطان کا خدشہ بھی کم ہوتا ہے۔ ایک تحقیق سے یہ بھی پتہ چلا ہے کہ لائیکو پینا سینے اور پیٹرو کے امراض سے بھی محفوظ رکھتا ہے۔ ٹماٹر میں موجود لائیکو پینا کیمیکل ٹماٹر کو کھانوں کے ساتھ ملا کر پکانے پر بھی آسانی کے ساتھ جسم میں جذب ہو جاتا ہے۔ ٹماٹر پکا ہوا ہو یا کچا دونوں صورتوں میں صحت کے لیے مفید ہے۔

تقریباً 100 گرام ٹماٹر میں 93 فیصد پانی، سترہ کیلوریز اور 103 گرام ریشہ ہوتا ہے۔ جسم کو روزانہ دس ملی گرام لائیکوپن در کار ہوتا ہے جو ٹماٹر کے نصف پیالی رس سے مل جاتا ہے ، البتہ گردوں کے بعض امراض میں مبتلا افراد کو ٹماٹر معالج کے مشورے پر استعمال کرنا چاہیے۔

ٹماٹر کا شمار ان سبزیوں میں ہوتا ہے جنہیں دنیا بھر میں خوب استعمال کیا جاتا ہے۔ اسے سالن میں پکا کر اور بطور سلاد کچا بھی کھایا جاتا ہے۔ کئی گھرانوں میں گوشت، دال، سبزی میں جب تک ٹماٹر شامل نہ کیا جائے، ڈش تیار ہی نہیں ہو سکتی۔ ٹماٹر کا راستہ ، جوس، سوپ، چٹنی، کیچپ اور جام پوری دنیا میں کھایا اور سراہا جاتا ہے۔ یہ خوش ذائقہ سبزی ہے جسے اگر آگ پر بھی بھون کر کھایا جائے تو اس کے وٹامنز ضائع نہیں ہوتے۔ اس خوش رنگ سبزی کو جس ڈش میں بھی ڈالا جائے یہ اس کے ذائقہ کو چار چاند لگا دیتی ہے۔ ایک عام اندازے کے مطابق ایک ٹماٹر خون صاف کرتا ہے ، توانائی بہم پہنچاتا ہے۔ جراثیم کش، پیشاب آور ہے ، ہاضم ہے اور دوران خون کو استحکام دیتا ہے۔ یہ معدے کے امراض میں مفید ہے۔ پیٹ کے کیڑوں کو خارج کر کے خون میں تیزابیت اور الکلائن کا توازن قائم کرتا ہے۔ یہ بواسیر میں مفید ہے اور ایسے غذائی اجزاء مہیا کرتا ہے جو جسم میں جراثیم سے محفوظ رہنے کی قوت پیدا کرتے ہیں۔ ٹماٹر کے استعمال سے اعصابی بے قاعد گیاں دور ہوتی ہیں امراض چشم کے لیے مفید ہے، بد ہضمی، سینے کی جلن، تیز ایت، پیچش اور اسہال، متلی، قے، چہرے پر چھائیاں، سیاہ دھبے، منہ کے چھالے، تپ دق، موٹاپا، مسوڑھوں سے خون بہنے کی بیماریوں میں بطور علاج استعمال کیا جاتا ہے۔

جن افراد کے گردوں، مثانے اور پیشاب کی نالی میں پتھریاں بنتی ہوں انہیں ٹماٹر استعمال نہیں کرنا چاہیے۔

ٹماٹر کا جوس:ٹماٹر کا جوس خون صاف کرتا ہے۔ تازہ ٹماٹر کا جوس الکائن کی تاثیر بخشنے والا مشروب ہے۔ یہ خون کو صاف کر کے جسم کو توانائی پہنچاتا ہے۔

بیماریوں میں مفید:اطباء کا کہنا ہے کہ اگر ایک ٹماٹر کو تھوڑا سا گرم کر کے دو ٹکڑوں میں کاٹ لیا جائے پھر ا ر اس پر خوردنی نمک اور کالی مرچ چھڑک لی جائے تو اس کے کھانے سے آنتوں کے کیڑے خارج ہو جاتے ہیں۔ ادھورے پکے ہوئے ٹماٹر پیچش کے علاج میں مفید بتائے جاتے ہیں۔

جگر کی سستی دور کرنے کے لیے، بد ہضمی اور اسہال کے علاج کے لیے ٹماٹر مفید ہیں۔ یہ لو لگنے اور سن اسٹروک میں بھی مفید ہیں۔ یہ خون صاف کرتے ہیں۔

ٹماٹر کے رس میں اگر تھوڑا سا شہد ڈال کر استعمال کیا جائے تو یہ گلے کی تکالیف میں مفید ہو سکتا ہے۔

خون کی کمی دور کرتا ہے:خون کی کمی ، نقاہت، حمل اور غذائیت کی کمی میں ٹماٹر مفید ہے۔ جن افراد کے جسم میں خون کی کمی ہو انہیں ٹماٹر کے جوس میں ایک چھیچ شہد ملا کر نہار منہ پینا چاہیے۔ یہ توانائی، طاقت اور قوت مہیا کرتا ہے۔ اس کے استعمال سے ہر عمر کے لوگ استفادہ حاصل کر سکتے ہیں۔ لیکن یاد رہے پودے پر اچھی طرح پکے ہوئے پھل کو ہی استعمال میں لانا چاہیے۔ اس کے پکنے کے عمل کے ساتھ ساتھ اس میں وٹامن سی کی مقدار میں بھی اضافہ ہو جاتا ہے۔

ٹماٹر اپنی روز مرہ غذاؤں کا جزو بنانا چاہیے۔ دودھ پلانے والی عورتوں اور کمزور لاغر مریضوں کے لیے ٹماٹر آئرن کی کمی پوری کرنے کا ذریعہ ہے۔

موٹاپا:فربہی یا موٹاپا کے علاج کے لیے ٹماٹر عمدہ غذا ہے۔ ایک یا دو پکے ہوئے ٹماٹر بطور سلاد صبح سویرے کھائیں اور اس کے بعد ناشتہ نہ کریں تو چند ماہ کے اندروزن کم ہو سکتا ہے۔ یہ ایک محفوظ طریقہ ہے کیونکہ ٹماٹر وزن کم کرنے کے ساتھ ساتھ جسم کو ضروری غذائی اجزاء بھی بہم پہنچاتا ہے جس سے توانائی بر قرار رہتی ہے۔

بشکریہ ماہنامہ روحانی ڈائجسٹ جنوری 2020

Loading