Daily Roshni News

ٹوئٹر اور فیس بُک کے درمیان قانونی جنگ چھڑ گئی

تھریڈز کی لانچ کے بعد ٹوئٹر اور فیس بُک کے درمیان قانونی جنگ چھڑ گئی۔

غیر ملکی میدیا رپورٹس کے مطابق ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک نے نئی سوشل میڈیا ایپ تھریڈز کی لانچ پر میٹا کے خلاف ہرجانہ کا مقدمہ کرنے کی دھمکی دے ڈالی۔

ایلون مسک کے وکیل نے میٹا کے سی ای او مارک زَکربرگ کو خط لکھ دیا، خط آن لائن نیوز آؤٹ لیٹ پر شائع کیا گیا۔

خط میں میٹا پر ٹوئٹر کے سابق ملازمین کو نوکری دے کر تجارتی رازوں اور انتہائی خفیہ معلومات تک رسائی کا الزام لگا دیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال ایلون مسک کی ملکیت میں آنے کے بعد ٹوئٹر میں متعدد تبدیلیاں کی گئی جن سے صارفین کا اس سروس کو استعمال کرنے کا تجربہ متاثر ہوا۔

ٹوئٹر میں بڑی تبدیلیوں کے بعد میٹا کے سربراہ مارک زکربرگ کی جانب سے ایپ تھریڈز کی لاؤنچنگ کی گئی ہے جس پر چند گھنٹوں میں  پلیٹ فارم کے صارفین کی تعداد  ایک کروڑ سے تجاوز کرگئی ہے۔

Loading