ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2023 کا فائنل آسٹریلیا نے جیت لیا مگر سلو اوور ریٹ پر دونوں ٹیموں پر بھاری جرمانہ عائد ہوا جب کہ بھارتی کھلاڑیوں کو میچ فیس نہیں ملے گی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2023 کا فائنل آسٹریلیا کی حکمرانی کے ساتھ گزشتہ روز اختتام پذیر ہوا تاہم میچ کے بعد آئی سی سی نے سلو اوور ریٹ پر دونوں ٹیموں پر بھاری جرمانے عائد کر دیے ہیں۔
بھارت پر میچ فیس کا 100 فیصد جب کہ آسٹریلیاں پر 80 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے کیونکہ بھارت نے میچ کے دوران مقررہ وقت میں 5 جب کہ آسٹریلیا نے 4 اوورز کم کرائے تھے۔
آئی سی سی کے فیصلے کے مطابق کسی بھی بھارتی کھلاڑی کو میچ فیس نہیں ملے گی۔
اس کے علاوہ بھارتی اوپنر شبھمن گل پر علیحدہ سے میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ انہوں نے آؤٹ ہونے کے بعد امپائر کے فیصلے پر تنقید کی تھی۔
شُبھمن گِل آئی سی سی کے آرٹیکل 2.4 کی خلاف ورزی کے مرتکب قرار پائے گئے ہیں، اس لیے اان پر میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔