Daily Roshni News

ٹی وی کے اندر سے ایک آواز سی آتی ہے ایسا کیوں۔۔۔تحریر۔۔۔ ندیم دور

جب ہم ٹی وی بند کرتے ہے TV ٹی وی کے اندر سے ایک آواز سی آتی ہے ایسا کیوں جب کہ اس میں اس وقت تو کوئی کرنٹ نہیں ہوتا؟؟ 

تحریر۔۔۔ ندیم دور

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔ تحریر۔۔۔ ندیم دور)جواب یہ کپڑوں والی اوٹومیٹک استری جیسا معاملہ ہے، جو خودبخود آن آف ہوتی ہے، اس میں دو الگ الگ دھاتوں کی پٹیاں آپس میں جڑی ہوتی ہیں جوکہ اصل اوٹومیٹک سسٹم کی وجہ ہیں۔ جب یہ گرم ہوتی ہیں تو پھیلتی ہیں، چونکہ یہ الگ الگ دھات کی ہوتی ہیں اس لئے ایک کم پھیلتی ہے اور ایک زیادہ، اب چونکہ یہ آپس میں ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہوتی ہیں لہٰذا ایک پٹی دوسری کو مڑنے پر مجبور کرتی ہے، جس کی وجہ سے یہ الیکٹرک پوانٹ سے جدا ہوجاتی ہیں اور استری اوٹومیٹک بند ہوجاتی ہے، پھر جب ٹھنڈی ہوتی ہیں تو اپنی جگہ واپس الیکٹرک پوانٹ سے مل جاتی ہیں جس سے استری آن ہوجاتی ہے، اس طرح ٹک ٹک کی آواز آتی رہتی ہے۔ یہی چیز ٹی وی میں دوسرے پرزوں کے ساتھ اس وقت پیش آتی ہے جب ٹی وی بیچارہ کافی دیر چل کر گرم ہوچکا ہوتا ہے اور ٹھنڈا ہونے پر اس کے پرزے واپس اپنی ٹھنڈی والی پوزیشن پر آتے ہوئے آواز کرتے ہیں۔

تحریر ندیم دور

Loading