Daily Roshni News

پاکستانی سفارت خانہ سوئٹزرلینڈ میں تقریب یوم آزادی

پاکستانی سفارت خانہ سوئٹزرلینڈ میں تقریب یوم آزادی

سوئٹزرلینڈ (ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔رپورٹ۔۔۔سید علی جیلانی )سوئٹزرلینڈ کے دارالحکومت برن  میں جشن آزادی کے موقع پر پاکستانی سفارت خانے میں پرچم کشائی کی باوقار تقریب صبح 11 بجے منعقد ھوئی جسمیں  کثیر تعداد میں پاکستانی فیملیز نے شرکت کرکے قومی یکجہتی کا اظہار کیا تقریب کاباقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے سید علی جیلانی نے کیا قومی ترانہ کی گونج میں سفیر پاکستان عامر شوکت  نے پرچم کشائی کی اس موقعہ پر وزیر اعظم شہباز شریف اور صدر پاکستان آصف زرداری کے پیغامات پڑھ کر سنائے گئے سفیر پاکستان عامر شوکت نے خطاب کرتے ھوئے کہا کہ 14 اگست  کا دن پاکستانی عوام کے لیئے ایک تاریخی دن ہے بے پناہ قربانیوں کے بعد قائد اعظم کی سربراھی میں پیارا وطن حاصل ہوا ہمارے بزرگوں نے آزادی کی خاطر  اور ہمیں ایک آزاد فضا میں سانس لینے کی خاطر بے انتہا قربانی اور جانوں کا نذرانہ پیش کیا 14 اگست کا دن عملی طور پر پاکستان کی مضبوطی و استحکام کے لیئے تجدید عہد کا دن ہے ارشد ندیم کو خراج تحسین پیش کرتے ھوئے کہا کہ یہ ایک فرد کی کامیابی نہیں بلکہ پوری قوم کی کامیابی ہے ارشد ندیم نے کم وسائل ھونے کے باوجود قوم کا سر فخر سے بلند کیا پاکستان میں ٹورزم کا مستقبل تابناک ھے اور ھم بے انتہا ٹورسٹ ویزے ایشو کررہے ھیں اور سوئٹزرلینڈ کی گورنمنٹ  پاکستان میں ٹورزم کے فروغ کے لیئے بے انتہا تعاون کررہی ھے انھوں نے مزید کہا کہ

آپ کا کام ہے کہ یوم آزادی کے اغراض و مقاصد کی تکمیل اور قائداعظم اور دیگر رہنمائوں کے خواب کو عملی جامہ پہنانے کے لیئے ایک قوم بنیں اس وطن عظیم کو سنوارنا اور اسکی  ترقی و خوشحالی  ہمارا فرض ہے انھوں نے مزید کہا کہ سفارت خانہ بلا تفریق ہر پاکستانی کی خدمت کررہا ہے آپ  دیار غیر میں اپنے کردار اور عمل سے پاکستان کا نام روشن کریں تقریب کے بعد سفیر پاکستان اور ان کی اہلیہ مہمانوں میں گھل مل گئے مہمانوں کی خاطر تواضع پاکستانی لذیز کھانوں سے کی گئی

Loading