Daily Roshni News

پاکستانی سفیر عامر آفتاب قریشی کی میئر ہیراکلیون سے ملاقات

*پاکستانی سفیر عامر آفتاب قریشی کی میئر ہیراکلیون سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات اور پاکستانی کمیونٹی کے امور پر تبادلہ خیال

یونس :(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔نمائندہ خصوصی ۔۔۔ انصر اقبال بسراء )پاکستان کے سفیر برائے یونان جناب عامر آفتاب قریشی نے شہر ہیراکلیون کے میئر *الیکسس کالوکیرینوس* سے اہم ملاقات کی، جس میں *یونان میں مقیم پاکستانی کمیونٹی* کو درپیش مسائل اور ان کے حل پر گفتگو کی گئی۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے مقامی سطح پر تعاون کو فروغ دینے اور کمیونٹی کی فلاح و بہبود کے لیے اقدامات پر اتفاق کیا۔

سفیر پاکستان نے *ہیراکلیون چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری* کا بھی دورہ کیا، جہاں انہوں نے دو طرفہ *تجارتی روابط* کے فروغ، سرمایہ کاری کے مواقع اور پاکستانی مصنوعات کے لیے یونانی منڈی تک رسائی جیسے اہم موضوعات پر بات چیت کی۔

یہ دورہ پاکستان کی *عوامی سفارتکاری (Public Diplomacy)* کے تحت، دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

Loading