Daily Roshni News

پاکستانی میلہ میں ساحر علی بگا اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔۔۔

ہالینڈ، پاکستانی میلہ10اگست 2024کو دی ہیگ میں

دھوم دھام سے منعقد ہو گا ، نامور پاکستانی گلوکار

ساحر علی بگا اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔۔۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔جاوید  عظیمی ) اس سال پاکستانی میلہ بروز ہفتہ 10 اگست 2024کو سہہ پہر تین بجے دی ہیگ شہر کے وسیع و عریض زاودر پارک میں دھوم دھام  سے منعقد کیا جا رہا ہے۔ مذکورہ پاکستان میلہ کی انتظامیہ کے مطابق اس میلے میں پاکستانی  نامور گلوکار ساحر علی بگا اپنی سحر انگیز آواز سے شائقین میلہ کو محظوظ کریں گے۔ متذکرہ میلے سے متعلق مزید معلومات کے لئے دیئے گئے نمبر پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

رابطہ:0031685154552

Loading